امام الحق کے والد کو دل کا دورہ، مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

0
136

پاکستانی کرکٹر امام الحق نے اپنے والد کی صحت کے لیے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

بغی ٹی وی : قومی کرکٹر امام الحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوٹئر پر اپنے والد کی تصویر شیئر کی اور بتایا کہ کچھ روز قبل انہیں دل کا دورہ پڑا تھا جس کے باعث وہ اسپتال میں داخل ہیں۔

ہاکی اسٹیکس گلگت کے کالجز اور سکولوں کے طالبات میں تقسیم


انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ والدین قیمتی ہوتے ہیں، انہیں عزت دینا سیکھیں اور جب وہ آپ کے ساتھ ہوں تو انہیں اہمیت دیں۔

امام الحق نے اپنے والد کی صحتیابی کے لیے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ میرے والد کو کچھ دن قبل مائنر ہارٹ اٹیک ہوا تھا تاہم اب وہ صحتیاب ہو رہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین اور قومی کرکٹر فخر زمان سمیت دیگر ساتھی کرکٹرز نے ان کے والد کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

نسیم شاہ کی اچانک طبیعت خراب،اسپتال منتقل

واضح رہے کہ امام الحق والد کی سرجری کے باعث کاؤنٹی چھوڑ کر واپس وطن پہنچ گئے تھے قومی بلے باز امام الحق کینٹ کے خلاف کاؤنٹی چیمپئن شپ کا میچ نہیں کھیل سکیں گے۔

دریں اثنا کاؤنٹی چیمپئن شپ میں سمر سیٹ کے ڈائریکٹر کرکٹ اینڈی ہیری نے امام الحق کا کلب کے لیے تعاون پر شکریہ ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ میں امام الحق کے کلب میں شامل ہونے کے بعد سے کلب کے لیے آن یا آف فیلڈ ان کے تعاون پر شکر گزار ہوں۔ سمر سیٹ کرکٹ کلب کے تمام کھلاڑی، عملے اور فالوورز کی جانب سے ہم امام الحق اور ان کی فیملی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

Leave a reply