معروف اداکارہ و ماڈل ایمان علی کے بارے میں مشہور ہے کہ یہ جو بھی دل میں ہو بول دیتی ہیں اور اپنے کہے ہوئے پر پھر قائم بھی رہتی ہیں اور معافی کبھی نہیں مانگتیں. انہوں نے تو خلیل الرحمان قمر تک کو ایک انٹرویو میںکہہ دیا ہےکہ وہ میرے حوالے سے کچھ کہہ کر تو دکھائیں. ایمان نے اپنے حالیہ انٹرویومیں دھلائی کر دی ہے پاکستانی فلموں کے سکرپٹس کی ان کہنا ہے کہ آج بھی پاکستان میں خواتین کےلئے فلموں میں لکھے جانے والے کردار مختصر ہوتے ہیں آج بھی ہیروئین شو پیس کے طور پر پیش کی جاتی ہے. اور میں ان کرداروں سے بالکل بھی ممطئن نہیں ہوں .
میرے لئے اگر اچھے کردار لکھے جاتے تو یقینا میں مزید فلمیں کر لیتی لیکن ایسا ہوا ہی نہیں تو میں کیا کر سکتی ہوں، انہوں نے کہا کہ میں نے دو سکرپٹس لکھ رکھے ہیں ایک رومینٹک کامیڈی ہے اور دوسرا ایکشن ہے جس نے بھی پڑھے ہیں دونوںسکرپٹس پسند کئے ہیں لیکن میرے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں کہ میں یہ دونوںفلمیںبنا سکوں، پیسے آئے تو یقینا فلمیں بنا لوں گی ورنہ یونہی پڑے رہیں گے. میرے سکرپٹس میں خواتین کے لئے جو کردار لکھے ہوئے ہیں وہ کافی مضبوط ہیں.