ایمان مزاری کی عبوری ضمانت میں 20 جون تک توسیع

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایمان مزاری کی عبوری ضمانت میں 20 جون تک توسیع کر دی-

باغی ٹی وی : اسلام آباد ہائی کورٹ نے ’اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی اور دھمکیاں دینے‘ کے مقدمے میں انسانی حقوق کی کارکن اور ایڈووکیٹ ایمان مزاری کی عبوری ضمانت میں 20 جون تک توسیع کر دی ہے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے عبوری ضمانت میں توسیع کی-

غذائی قلت کے نتیجے میں قحط پھیلنےکا شدید خطرہ ہے،صدر عالمی بینک

مقدمہ اخراج کی درخواست میں وفاق کی جانب سے جواب اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادیا گیا وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل ساجد الیاس بھٹی عدالت میں پیش ہوئے-

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ ایمان مزاری نے واضح کہا کہ وہ اپنے بیان پر معذرت کرتی ہیں، ایمان مزاری کہہ چکی کہ یہ بیان غلط فہمی کی بنیاد پر تھا، عدالت نے درخواست گزار کو جواب دیکھ کر آئندہ سماعت پر دلائل دینے کی ہدایت کر دی-

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ کیا آپ نے اس عدالت کا آخری آرڈر دیکھا ہے ؟ اس کے بعد کیا رہ جاتا ہے آپ بھی دیکھ لیں یہ جرم نہیں بنتا-

پنجاب میں بارشیں معمول سے زیادہ ہونے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ان کی طرف سے معذرت کا جو جواز دیا گیا وہ ریکارڈ کے مطابق درست نہیں-

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ جنرل ہیڈکوارٹرز کے ایڈووکیٹ جنرل لیفٹیننٹ کرنل ہمایوں افتخار کی شکایت پر تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہوا تھا۔
ایف آئی آر کے مطابق ایمان مزاری نے 21 مئی کو ہائی کورٹ کی حدود میں پاکستان فوج اور سینیئر ملٹری لیڈرشپ کے خلاف تضحیک آمیز بیان دیا اس بیان سے پاکستان آرمی کے رینکس میں بغاوت پر اکسانے کی کوشش کی گئی ایمان مزاری نے پاکستان آرمی کے اندر نفرت پیدا کرنے کی کوشش کی جو سنگین جرم ہے اس طرح کے بیانات پاکستان آرمی اور سینیئر لیڈرشپ کے لیے نقصان دہ ہیں-

Leave a reply