امدادی رقوم سیلاب سے متاثرہ تمام صوبوں میں منصفانہ تقسیم کی جائیں گی،ڈاکٹر ثانیہ نشتر

0
43

چیئر پرسن پنجاب احساس پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی زیر صدارت سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے امدادی کارروائیوں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا.بنک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود، ڈی جی آپریشنز پی آئی ٹی بی فاروق یوسف، سی ای او پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی توصیف کھٹانہ اور دیگر نے اجلاس میں شرکت کی۔

کیا سیلاب متاثرین میں امدادی رقم کی تقسیم شفافیت سے ہورہی؟

اجلاس میں تحریک انصاف کی جانب سے جمع کی گئی امدادی رقوم کی تقسیم کیلئے سیلاب زدگان کی رجسٹریشن کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔رجسٹریشن کے بعد امدادی رقوم کی فراہمی کے حوالے سے میکانزم پر بھی گفتگو ہوئی۔

چیئرپرسن احساس پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نے کہا کہ بنک آف خیبر اور بنک آف پنجاب کے تعاون سے امدادی رقوم متاثرین میں تقسیم کی جائیں گی، ضرورت پڑنے پر دیگر بنکوں کو بھی اس پروگرم کا حصہ بنایا جا سکتا ہے، شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے شناختی کارڈ نمبر اور بائیو میٹرک تصدیق لازم ہو گی.

ایک گھنٹے میں اربوں جمع تو 4 سالہ دور حکومت میں 25 ارب ڈالر قرضہ کیوں لیا؟، اداکارہ عفت عمر

 

ڈاکٹر ثانیہ کا کہنا تھا کہ ویب پورٹل، ایس ایم ایس اور رجسٹریشن سنٹرز کے ذریعے متاثرین کی رجسٹریشن کی جائے گی۔ سرکاری خدمت مراکرز، اراضی سنٹرز، ڈپٹی کمشنر آفسز کے ذریعے امدادی رقم تقسیم کی جائے گی۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سیلاب سے متاثرہ بہن، بھائیوں کیلئے عطیات جمع کرنے کی مہم شروع کی، چند گھنٹوں کی ٹیلی تھون سے عمران خان نے 5 ارب سے زائد کے عطیات جمع کئے، ان عطیات کو مستحقین تک پہنچانے کی ذمہ داری میری زیر نگرانی ایک کمیٹی کو سونپی گئی ہے.

سیلاب متاثرین کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں لیکن امیر شاہ جیلانی مینرل واٹر سے جوتے صاف کررہے

 

ڈاکٹر ثانیہ نے کہا کہ شفافیت، غیر جانبداری اور شفافیت کے اصولوں کی بنیاد پر یہ کمیٹی اپنی ذمہ داری پوری کرے گی، تحریک انصاف کی جانب سے جمع کی گئی امدادی رقوم وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی شراکت سے متاثرین میں تقسیم کی جائیں گی، امداد کی تقسیم میں سیاسی مداخلت اور اقرباء پروری کا کوئی عنصر نہیں ہوگا، عمران خان کی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ تمام صوبوں میں امدادی رقوم کی منصفانہ تقسیم کا طریقہ کار اپنایا جارہا ہے.

Leave a reply