سیلاب متاثرین کیلیے سندھ حکومت کی امدادی سرگرمیاں،شرجیل میمن نے بتائیں تفصیلات

0
43
کیا اب بھی عمران خان کے ساتھ لاڈلے والاسلوک کیا جائے گا،شرجیل میمن

سیلاب متاثرین کے لیے سندھ حکومت کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،

سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے سندھ میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے حوالہ سے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید24 ہزار 998 خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیے گئے، قمبر شہدادکوٹ میں 300 خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیے گئے نوشہرو فیروز میں 2250، سانگھڑ 1498، دادو 500اور حیدرآباد 3500خاندانوں کو راشن دیا گیا مٹیاری 250 ، سجاول 1250، ٹھٹہ 1750،جیکب آباد 500اور لاڑکانہ میں ایک ہزار خاندانو ں کو راشن دیا،سکھر 6500، میرپور خاص 1000 اور تھرپارکر میں 2000 خاندانوں کو راشن بیگز فراہم کیے گئے ، متاثرین میں مزید 1350 خیمے، 15ہزار مچھر دانیاں اور دیگر سامان تقسیم کیا گیا ہے ،

وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب اور بارشوں سے 763 جانوں کا نقصان ہوا اور8ہزار 422افراد زخمی ہوئے، اس وقت ریلیف کیمپوں میں3 لاکھ 52ہزار 484 متاثرین موجود ہیں،ریلیف کیمپس میں متاثرین کو دو وقت کا پکا کھانا اور صحت کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں،کوٹری بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ کیوسک سے نیچے آگئی ہے کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 88300 کیوسک، جبکہ اخراج 59100 کیوسک ہے

متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

سیلابی پانی کے بعد لوگ مشکلات کا شکار ہیں کھلے آسمان تلے مکین رہ رہے ہیں

دوسری جانب سیلاب متاثرین کے کیمپوں میں بیماریاں پھیل چکی ہیں، محکمہ صحت سندھ کے مطابق حیدرآباد کے ریلیف کیمپوں میں ملیریا کے مشتبہ 69 اور تصدیق شدہ 10 کیسز رپورٹ ہوئے، 173 افراد کو سانس کی تکلیف کی شکایت ہوئی ، ریلیف کیمپس میں 43 افراد ڈائریامیں مبتلا ہوگئے ،108 سیلاب متاثرین ریلیف کیمپس میں جلدی امراض میں مبتلا ہوئے ہیں‌، آنکھوں کے انفیکشن کے 15 کیسز رپورٹ ہوئے ،

Leave a reply