اداکار شان شاہد نے حال ہی میں دو نہایت اہم ٹویٹس کئے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ جن شرائط پر پروگرام طے کیا ہے یہ پاکستان کےلئے اقتصادی سونامی سے کم نہیں‌ ہے. لہذا سیلاب کی صورتحال میں انسانی بنیادوں پر حقائق کو تسلیم کرتے ہوئے آئی ایم ایف اپنے پاکستان کے بارے میں پروگرام پر نظر ثانی کرے. تاکہ سیلاب زدہ پاکستانیوں کو کچھ ریلیف مل سکے. شان شاہد نے اپنے ایک دوسرے ٹویٹ میں کہا ہے کہ سیلاب کے اس المیے میں ان گنت لوگوں کی ہلاکت اور بے شمار لوگ لا پتا ہو چکے ہیں جن کے لئے نہ کھانے پینے کی کوئی چیز ہے نہ سر چھپانے کےلئے کوئی چھت موجود ہے. اپسے لوگوں کی مدد وقت کی ضرورت ہے. جو مدد کررہے ہیں وہ خود بھی ٹیکسوں ، بجلی کے بلوں ،

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور ساڑھے چار بلین ڈالر کے خسارے کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں . عالمی مالیاتی ادارے کو اس ساری صورتحال میں پاکستان کے لئے دئیے گئے پروگرام کے لئے نظر ثانی کرنا ہوگی. اداکار نے یہ دو ٹویٹ کئے تو ان کے ان دونوں ٹویٹس کو کافی سراہا گیا اور شان کی باتوں سے کافی صارفین نے اتفاق بھی کیا اور کہا کہ شان شاہد نے جو کچھ بھی کہا ہے وہ بہت اہم ہے اور ایسا اگر ہوجائے تو یقینا پاکستانی گورنمنٹ اور عوام کچھ سکھ کا سانس لے سکے گی. یاد رہےکہ شان شاہد اس ملک کے تمام مسائل کا ایک ہی حل سمجھتے ہیں اور وہ ہے عمران خان کا اقتدار میں آنا.

Shares: