آئی ایم ایف کے ایجنڈے سے مفتاح تبدیل اور شہباز گھر جائیں گے. شیخ رشید کی پیشن گوئی

0
68

آئی ایم ایف کے ایجنڈے سے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل تبدیل جبکہ شہباز شریف گھر جائیں گے.

سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا ایک اور پیشن گوئی کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ستمبر اہم فیصلوں کا مہینہ ہے اور آئی ایم ایف کے ایجنڈے سے مفتاح اسماعیل تبدیل ہوگا جبکہ شہباز شریف گھر جائے گا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اسلامی ملک کسی اور کی وجہ سے امداد دے رہے ہیں، شہباز شریف حکومت کو پھوٹی کوڑی کوئی دینے کے لیے تیار نہیں ہے، سیلابی ریلا غریب کو ہی نہیں، پی ڈی ایم کو بھی لے ڈوبے گا۔


شیخ رشید کہنا تھا کہ: 200 یونٹ پر رعایت بھونڈا مذاق ہے، ن لیگ کے لیڈر خود کہہ رہے ہیں کہ وہ حلقوں میں نہیں جاسکتے۔ سابق وزیر نے کہا کہ ستمبر اہم فیصلوں کا مہینہ ہے، اور ن سے ش بھی نکلے گی، پی ڈی ایم بھی ٹوٹے گی، اور الیکشن کی تاریخ بھی آئے گی۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ان کا ہر قدم عمران خان کو مضبوط اور مقبول بنا رہا ہے۔ انتخابات میں تاخیر سابق وزیر اعظم عمران خان کے حق میں ہے اور یہ ن اور ش کی سیاست کو دفن کر دے گی۔

واضح رہے کہ سابق وزیر داخلہ پہلے بھی متعدد ایسی پیشنگوئیاں کی تھی جو سچ ثابت نہیں ہوسکی ہیں، تاہم ان ماضی کی ایک پیشن گوئی سچ ثابت ہوئی جس میں انہوں کہا تھا کہ موجودہ حکومت ملکی حالات کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے اب صرف ڈالر کو ہی لے لیں یہ دن بدن اوپر جائے گا اور ہمارے روپے کی قدر کم ہوتی جائے گی. اگر ایسے ہی چلتا رہا تو مزید کچھ دنوں تک ڈالر 200 روپے سے اوپر تک چلا جائے گا.

Leave a reply