پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان معاہدہ جلد متوقع پاکستان اور آٸی ایم ایف کے درمیان معاہدہ طے پانے کے امکانات بڑھ گئے ہیں اور اعلان جلد متوقع ہے۔
سماء کے مطابق: آئی ایم ایف کا پاکستان کے لیے ساتواں اور آٹھواں ریویو مکمل ہوگیا ہے
پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول ایگریمنٹ کسی بھی وقت کیا جاسکتا ہے۔
سماء سے بات کرتے ہوئے انکے نمائندہ نے بتایا: آئی ایم ایف کےساتھ معاہدے کے بعد پاکستان کو 1 ارب 10 کروڑ ڈالر کی دو قسطیں ایک ساتھ رواں ماہ کے آخرتک مل جاٸیں گے۔
بیس جون کو اسلام آباد میں سینیٹ کی فنانس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے بعد وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا تھا کہ پاکستان کا آئی ایم ایف سے قرض بحالی پروگرام ایک آدھ دن میں بحال ہوجائے گا اور پروگرام کی بحالی کی پوری امید ہے۔
وزیرخزانہ نے کہا تھا کہ صاحب ثروت افراد پر ٹیکس لگے گا تاہم غریب طبقے کو ریلیف دیا جائے گا اورآئی ایم ایف کا تنخواہ بڑھانے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔








