آئی ایم ایف کی کورونا امداد جاری ، پاکستان کو کتنا پیسہ ملنے جا رہا
باغی ٹی وی :کورونا کی وبا سے متاثرہ ممالک کی معیشت کو سہارا دینے کے لیے آئی ایم ایف نے 650 ارب ڈالر کا فنڈ مختص کر دیا۔ پاکستان کے حصے میں دو ارب ڈالر آنے کا امکان ہے۔
آئی ایم ایف ایڈوائزری باڈی نے ایک خطیر رقم مختص کی تھی جسے تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ فنڈ سے مختلف ممالک کو بیرونی ادائیگیوں میں آسانی ہوگی۔ سپیشل ڈرائینگ رائٹس سے پاکستان جیسے ممالک کو فائدہ ہوگا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اس سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے 2 ارب ڈالر کی رقم بطور قرض وصول کرسکتا ہے۔
فنڈ کا 34 فیصد حصہ ترقی یافتہ ممالک کے لئے رکھا گیا ہے۔ پروگرام کے تحت امریکا 113 ارب ڈالر، ترقی پذیر ممالک 226 ارب ڈالر اور جی 20 ممالک 139 ارب ڈالر کی رقم حاصل کرسکتے ہیں۔
آئی ایم ایف کی عہدیدار نے کہا کہ کووڈ سے پہلے مارچ 2020 تک معیشت میں 2.4 فیصد شرح نمو رہی تھی تاہم مئی 2020 کے بعد اس میں 1.5 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی۔
ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ کووڈ 19 کی وجہ سے ای ایف ایف کی پیشرفت کو عارضی طور جھٹکا لگا لیکن حکام معاشی لچک کو مستحکم کرنے، پائیدار نمو کو آگے بڑھانے اور ای ایف ایف کو درمیانی مدتی مقاصد کے حصول کے لیے پالیسی اقدامات میں اصلاحات لگانے کے پابند ہیں۔