آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے آخری قسط کی منظوری دے دی

پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر اسی ہفتے موصول ہونےکا امکان ہے۔
0
136
IMF

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے لیے 1.1 ارب ڈالر جاری کرنےکی منظوری دے دی ہے۔

باغی ٹی وی : ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے قرض کی قسط جاری کرنے کی منظوری واشنگٹن میں ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں دی، آئی ایم ایف اس بارے میں جلد باقاعدہ اعلامیہ جاری کرے گا، پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر اسی ہفتے موصول ہونےکا امکان ہے۔

خیال رہےکہ آئی ایم ایف کا وفد قسط جاری کرنے کی سفارش کر چکا تھا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدےکے تحت پاکستان کو تیسری اور آخری قسط موصول ہوگی،ارینجمنٹ معاہدےکے تحت پاکستان آئی ایم ایف سے 1.9 ارب ڈالر موصول کرچکا ہے،اجلاس میں آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے پاکستانی معیشت میں بہتری کا اعتراف بھی کیا گیا، واضح رہے کہ آئی ایم ایف کی رقم منتقل ہوتے ہی 9 ماہ پر محیط اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ مکمل ہو جائے گا۔

ہم ملک کی خاطر پی ٹی آئی کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں،رانا …

پاکستان کا موسمیاتی تبدیلی میں کوئی کردار نہیں،وزیراعظم

نارووال سپورٹس سٹی کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کرنے کا عزم

Leave a reply