بہاولنگر کے شہریوں کا بذریعہ وکیل آئی ایم ایف کو نوٹس

IMF

بہاولنگر کے شہریوں نے آئی یم ایف کے خلاف سیشن کورٹ میں بذریعہ وکیل پٹیشن دائر کر دی ہے جبکہ وکیل نے انٹرنیشنل مونیٹرنگ فنڈ کو نوٹس بھی بھیج دیا، جبکہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ہم نے یا پھرہمارے خاندان نے آج تک آپ سے قرض مانگا اور ناہی لیا ہے لہذا جنہوں نے آپکے ساتھ قرض کے معاہدے کیئے اب وہی ہی اس ب کے ذمہ دار ہیں.


مزید کہا گیا کہ آباؤ اجداد قیام پاکستان سے پہلے کے یہاں سے کسی نے بھی قرض کی درخواست نہیں کی تھی اور ناہی ہم نے کی ہے جبکہ وکیل کے ذریعے بھیجے نوٹس میں شہریوں نے کہا ہمیں پندرہ یوم میں تفصیل کے ساتھ جواب دیں کہ ہم شہری کیسے آپ کے قرض دار ہوگئے جبکہ مزید کہا گیا کہ اگر جواب نہ دیا تو آپکے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

بھیجے گئے نوٹس میں مزید کہا گیا کہ ہمیں ایک ٹی وی پروگرام کے ذریعے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کے شہری آپکے قرض دار ہیں جس کے سبب ملک کی معیشت خطرے میں ہے جبکہ اس کیلئے مزید ایک بار پھر مزید قرض مانگا جارہا ہے لیکن ہمارے ورثاء نے نہ زبانی اور ناہی کبھی تحریری طور پر کوئی قرض کی درخواست کی ہے اور آئندہ کوئی کرے لیکن اگر کسی نے ذاتی خواہش پر ایسا تو اس کے ہم ذمہ دار نہیں ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
کراچی؛ ایسی مویشی منڈی جہاں خریدار اور بیوپاری دونوں خواتین
ایک دوسرے کی ٹانگیں نہ کھینچیں اور اکٹھے ہوجائیں. وزیر اعظم
سعودی گاکا ایویشن سیکیورٹی وفد کا اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ کا دورہ
مرتضیٰ وہاب کی میئر کراچی کی حیثیت سے تقرری کا نوٹیفیکیشن چیلنج
ویڈیو بیان میں کوئی اشتعال نہیں پھیلایا ،معلوم ہی نہیں کہ لوگ کہاں سے آئے،عمران خان
عمران خان کا بیانیہ غیر ملکی میڈیا کے سامنے بھی غیر مقبول
سیکرٹری دفاع کا دفاعی وفد کے ہمراہ ایران کا دورہ
مسماتہ ستاں بی بی، رفیقاں بی بی، شکیل، جلیل، خلیل اور عقیل طالب وغیرہ کی طرف سے آئی ایم ایف کو بذریعہ وکیل بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ہم مسلمان ہیں اور ہم اپنے یا ورثاء کیخلاف یہ قرض کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتے ہیں کیونکہ جو مسلمان قرض دار مڑتا ہے اس کی بخشش نہیں ہوتی ہے۔ واضح رہے کہ یہ نوٹس اردو میں لکھا گیا ہے جو انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ لے عالمی ادارے کو طالب حسین جٹ میکن نامی وکیل کی طرف سے بھیجا گیا ہے

Comments are closed.