آئی ایم ایف معاہدہ؛ مثبت اور منفی دونوں اثرات پڑ سکتے. وفاقی وزیر خواجہ آصف
مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے آئی ایم ایف کے سا تھ معاہدے سے مثبت اور منفی دونوں اثرات پڑیں گے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کی تمام شرائظ قبول کیں، پی ٹی آئی کا معاہدہ ہمیں ورثے میں ملا، ہمارے پاس زیادہ چوائسز موجود نہیں تھیں۔
ان کا کہنا تھا آئی ایم ایف معاہدے کے مثبت اثرات پڑیں گے لیکن منفی اثرات بھی ہوں گے، دو صوبوں میں ہماری حکومت نہیں تھی، انہوں نے پروگرام پر عمل درآمد نہیں کیا، صوبوں سے دوبارہ رابطہ کیا، تاجر برادری سے بھی رابطے میں ہیں، آئی ایم ایف معاہدے سے بعض چیزیں فوری نتائج دیں گی۔ انہوں نے کہا کہ کفایت شعاری سمیت بعض چیزوں کی عادت وقت گزرنے کے ساتھ پڑے گی، آئی ایم ایف پروگرام سے قلیل اور طویل مدتی ریلیف ملےگا۔
مزید یہ بھی بڑھیں؛
ٹوئیٹر بلیو؛ اب ایک ٹوئٹ میں 4 ہزار الفاظ لکھے جا سکیں گے
پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کو گرفتار کرلیا گیا
جسم پر ظاہر ہونے والی وہ علامات جو ڈپریشن کا نتیجہ ہوتی ہیں
وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی عالمی بینک کے ریجنل ڈائریکٹر سے ملاقات
برطانیہ میں تقریباً 52 ہزار جائیدادیں گمنام سرمایہ کاروں کی ملکیت. رپورٹ
تحریک انصاف کے صوبائی صدر پرویز خٹک کا الیکشن کمیشن کو خط
وفاقی وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کے خط کا جواب دے دیا.
پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی سے استعفوں سے متعلق سوال پر خواجہ آصف کا کہنا تھا عمران خان استعفوں کو سیاسی ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کر رہے تھے، عمران خان نے ضمنی الیکشن میں تمام سیٹوں پر خود الیکشن لڑا، اس کا مطلب ہے عمران خان نہیں چاہتے تھے کہ پارٹی پارلیمنٹ میں آئے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے ریمارکس ہم سے زیادہ عمران خان پر لاگو ہوتے ہیں۔ رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا 13 اگست کو موجودہ قومی اسمبلی کی مدت پوری ہو جائےگی، عدالت سے رجوع کرنے کی ضرورت ہوئی تو حکومت ضرور کرے گی۔