عمران خان کی ملک دشمنی: آئی ایم ایف پروگرام بحالی روکنے کیلئے کے پی حکومت کو استعمال کرنے لگا

سابق وزیر اعظم عمران خان کی ملک دشمنی، آئی ایم ایف پروگرام بحالی روکنے کیلئے کے پی حکومت کو استعمال کرنے لگا۔

صحافی نوید شیخ نے ایک خط شیئر کرتے ہوئے دعوی کیا کہ : اس سے بڑا اور کیا ثبوت چاہیئے کہ عمران خان فتنہ ہے کیونکہ یہ چاہتا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی نہ ہو اور ملکی معیشت اپنے پیروں پر بھی کبھی کھڑی نہ ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ:اب خیبر پختونخواہ حکومت کو استعمال کیا جارہا ہے تاکہ اس پروگارم کو روکا جائے کیونکہ یہ لوگ ذاتی مفاد ، ملک دشمنی اور بیرونی ایجنڈے پر کارفرما ہیں اور اس سے بڑی مثال نہیں ہوسکتی ہے۔


ادھر وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے خیبر پختونخواہ حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف سے طے شدہ شرط پر عملدرآمد نہ کرنے سے متعلق وزارت خزانہ کو لکھے جانیوالے خط کو ملک کے خلاف ساز ش قرار دیدیا ۔ جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کے ہمراہ اسلا م آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کی اس سازش کو بھی ناکام بنائیں گے اورتوقع ہے کہ پیر کو آئی ایم ایف بورڈ سے ساتویں و آٹھویں اقتصادی جائزے کی منظوری کروا لی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ :آئی ایم ایف سے پاکستان کو اگلی قسط مل جائے گی، پی ٹی آئی نے پنجاب کو بھی لیٹر لکھنے کا کہا تھا مگر پنجاب نے لیٹر لکھنے سے انکار کردیا تھا۔

لیکن اس بارے میں خیبر پختوانخوا کے وزیر خزانہ تیمورخان جھگڑا کا کہنا ہےکہ میں نےآئی ایم ایف حکام کوکوئی خط نہیں لکھا ہے بلکہ صرف وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کوخط لکھ کر تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے۔

خیبر پختوانخوا کے وزیر خزانہ تیمور خان جھگڑا نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو خط لکھا کہ صوبے کے مالی مسائل حل کرنے کا وعدہ پورا کیا جائے۔وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ مسائل حل نہ کرنے سے صوبائی بجٹ پر 100 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ وزیر خزانہ خیبر پختوانخوا کی جانب سے لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ خیبر پختون خوا کے کئی اضلاع کو سیلاب کی تباہ کاریوں کا سامنا ہے، ریسکیو، ریلیف اور بحالی کیلئے اربوں روپے کی لاگت درکار ہوگی۔ تیمور خان جھگڑا کا کہنا تھا کہ ان حالات میں صوبے کے لئے سرپلس بجٹ چھوڑنا ناممکن ہو گا۔


وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ: تحریک انصاف کی طرف سے آئی ایم ایف معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش پاکستان کے ساتھ بدترین غداری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ: ثابت ہو گیا کہ عمران نیازی کی ڈوریں باہر سے ہلتی ہیں اور اس کے فارن ڈونر اس سے پاکستان کو غیر مستحکم کروانا چاہتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ: مارشل لاء حکومتوں میں بھی کبھی کسی سیاستدان نے ملک کے مفاد سے ایسا نہیں کھیلا ہے جیسے عمران نیازی کھیل رہا ہے.


وفاقی وزیر نے ایک اور ٹوئیٹ میں کہا کہ: تحریک انصاف اور عمران نیازی اناپرستی میں اندھے ہو چکے ہیں اور اب ملک کے مفاد سے کھیل کر ثابت کر رہے ہیں کہ فارن فنڈنگ مفت میں نہیں ملتی۔ احسن اقبال کے مطابق: پاکستان کے آئی ایم ایف معاہدہ کو سبوتاژ کر کے یہ پاکستانی معیشت کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں ۔مگر انشاءاللہ کامیاب نہیں ہونگے پاکستان آگے بڑھے گا.

Comments are closed.