آٓئی ایم ایف سے 1.9 ارب ڈالر بہت جلد ملیں گے لیکن بوجھ عوام کو ہی اٹھانا ہوگا. وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے بہت جلد1.9 ارب ڈالر ملیں گے لیکن بوجھ عوام کو ہی اٹھانا ہوگا کیونکہ ہماریاصل منزل خودانحصاری ہے.

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت نے بجلی کی پیداوار کے منصوبوں میں نا صرف تاخیر کی بلکہ گیس کے سستے اور طویل مدتی معاہدے نہ کرنے کے باعث ملک کو نقصان پہنچایا ہے. لہزا ہم سپر ٹیکس کا پیسہ ضائع نہیں ہونے دینگے.

انہوں نے دعوی کیا کہ زراعت کے شعبہ کی ترقی کیلئے کسانوں کو سہولیات فراہم کریں گے اور سرخ فیتے ، پرمٹ، این او سی، دفاتر اور سفارش کا چکر اب ختم ہونا چاہیے.
اس کے ساتھ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان سے کوئلے کی درآمد سے سالانہ دو ارب ڈالر کی بچت ہوگی اور اس کوئلے سے بجلی کے پلانٹس چلائے جائینگے.

ملک کی معاشی صورتحال کو بہتر بنانے کا چیلنج سب نے ملکر ققبول کیا ہے، اس ذمہ داری کو ہم نبھائیں گے،خودانحصاری ہی کسی قوم کی سیاسی اور معاشی آزادی کی ضمانت ہوتی ہے اس کے بغیر کوئی قوم آزادنہ فیصلے نہیں کرسکتی۔

وزیراعظم نے کہا کہ: پاکستان میں وسائل اور باصلاحیت افراد کی کمی نہیں ہے، تجارت، معیشت، سیاست ، سفارتکاری اور صحافت تمام شعبوں میں قابل افراد موجود ہیں، اللہ تعالیٰ نے ہمیں بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے، ریکوڈک میں ارب ڈالر کا خزانہ دفن ہے لیکن ابھی تک ہم نے اس سے ایک پائی نہیں کمائی الٹا مقدموں پر اربوں روپے ضائع کر دیئے گئے۔

Comments are closed.