آئی ایم ایف سے پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر قرض کی منظوری مل گئی

IMF

عالمی مالیاتی ادارے کے درمیان ہونے والے سٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے کے بعد آئی ایم ایف کا پاکستان کو تین ارب ڈالر کی پہلی قسط 1.2 ارب ڈالر جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آج، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ نے حکام کی مدد کے لیے پاکستان کے لیے 2,250 ملین SDR (تقریباً 3 بلین ڈالر، یا 111 فیصد کوٹے) کے لیے 9 ماہ کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کی منظوری دی۔

جبکہ آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کو طے شدہ پالیسیوں پر سختی سے کاربند رہنا ہوگا اور پاکستان میں معاشی اصلاحاتی پروگرام معیشت کو فوری سہارا دینے کیلئے ہے پروگرام سے پاکستان کومعیشت کو اندرونی اور بیرونی عدم توازن کو دور کرنے میں مدد ملے گی۔ دوسری جانب وزیر خزانہ اسحاق ڈار کہنا ہے کہ اللہ کا شکر ہے چیزیں درست سمت میں جارہی ہیں، وزیراعظم نے کچھ ماہ پہلے سعودی عرب، یو اے ای، چین کا دورہ کیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ کوشش ہے حکومت کی مدت پوری ہونے تک زرمبادلہ ذخائر14 سے 15 ارب ڈالر کے درمیان ہوں، اسٹیٹ بینک کے ذخائر 9 سے 10 ارب ڈالر کے درمیان ہونے چاہیے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
سیاسی جماعت پر پابندی،ایاز صادق نے اعلان کر دیا
یوکرینی وزیر خارجہ رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے
کوئی بتا دے ریاست پر حملہ کرنا جرم ہے یا نہیں؟ جاوید لطیف
جنسی ہراسانی کے الزامات کے بعد رکن پارلیمنٹ کی ایک اور ویڈیو سامنے آ گئی
پاکستان اور سری لنکن بورڈ الیون کا دو روزہ میچ ڈرا
نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ کے بھیجے گئے 8.2 ارب ڈالر کی فنانسنگ گیپ کا منصوبہ مان لیا ہے جبکہ ذرائع کے مطابق پاکستان کو آئی ایم ایف، عالمی بینک، ایشین ڈیولپمنٹ بینک، چین، سعودیہ اور یو اے ای سے فنانسنگ حاصل کرنی ہے اور رواں مالی سال کے دوران چین سے 3.5 ارب ڈالر کی فنانسنگ کا انتظام کیا جائےگا۔ وزارت خزانہ کے پلان کے مطابق سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر کی فنانسنگ حاصل کرنی تھی۔ اس کے علاوہ یو اے ای سے ایک ارب ڈالر، ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50 کروڑ ڈالرکی فنانسنگ اور عالمی بینک سے 50 کروڑ ڈالرکی فنانسنگ حاصل کرنی ہے۔

Comments are closed.