پاکستان ترکی کے درمیان تجارتی حجم بڑھانے کے وسیع امکانات موجود ہیں،وزیراعظم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف 3 روزہ سرکاری دورے پر ترکی روانہ ہو گئے
وزیردفاع خواجہ آصف، مریم اورنگزیب،چودھری سالک ودیگر وزیراعظم کے ہمراہ ہیں وزیراعظم شہبازشریف کی صدر رجب طیب اردوان سے ون آن ون ملاقات شیڈول ہے ،ترکی کے صدر اردوان وزیراعظم شہبازشریف کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے مضبوط تاریخی ،ثقافتی اور مذہبی تعلقات ہیں،
وزیراعظم شہباز شریف نے ترک خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں کہا کہ پاکستان اور ترکی باہمی مفادات کے تمام معاملات میں ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں، 7 دہائیوں میں پاکستان اور ترکی ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے،جموں وکشمیر کے مسئلہ پر پاکستان کے اصولی موقف کی حمایت پر ترک قیادت کے مشکور ہیں،پاکستان ترکی کے ساتھ اقتصادی تعلقات کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہا ہے،پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارتی حجم بڑھانے کے وسیع امکانات موجود ہیں،ترکی میں کاروباری شخصیات اور سرمایہ کارکمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات کروں گا پاکستان میں توانائی ،ای کامرس،ایگروبیس انڈسٹری اور آئی ٹی کے شعبوں میں وسیع مواقع موجود ہیں،
ترجمان دفتر خرجہ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف آج 3 روزہ دورے پر ترکی روانہ ہوں گے-ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کے مطابق وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ترکی کا پہلا دورہ ہو گا،وزیر اعظم کے ساتھ وزرا، معاونین خصوصی اور اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا دونوں رہنماؤں نے عیدالفطر کے موقع پر ٹیلی فون پر بھی بات کی،طیب ایردوان پہلے عالمی رہنما تھے جنہوں نے شہباز شریف کو وزیر اعظم منتخب ہونے مبارکباد دی-
وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری ترکی پہنچ گئے
ترجمان کے مطابق پاکستان کےمختلف کمپنیوں کے نمائندگان کا وفد بھی ترکی کا دورہ کرے گا،دونوں رہنما علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے-
عاصم افتخار کے مطابق پاکستان کا مختلف کمپنیوں کے نمائندگان پر مشتمل وفد بھی ترکی کا دورہ کرے گا،دورے کے دوران وزیراعظم ترک صدر سے ملاقات کریں گے، دونوں رہنماوں کی ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر بات چیت ہوگی،دونوں رہنما علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے-
ترجمان دفتربخارجہ کےمطابق دونوں رہنما ملاقاتوں کےبعد مشترکہ پریس کانفرنس سےخطاب کریں گے،وزیراعظم اور ترک صدر مشترکہ طور پر ایک لوگو کی تقریب رونمائی میں شرکت کریں گے، اس سال پاکستان اور ترکی سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ منا رہے ہیں وزیراعظم سے ترک وزیرخارجہ اور صحت بھی ملاقات کریں گے،
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ ترک قیادت اور حکومت نے مسئلہ کشمیر پر ہمیشہ حمایت کی ہے،ترکی جموں و کشمیر پر او آئی سی رابطہ گروپ کا ایک اہم اور فعال رکن ہے،دونوں ممالک پرامن افغانستان سمیت متعدد مسائل پر یکساں خیالات رکھتے ہیں،ترک کمپنیوں نے پاکستان میں ایک ارب ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی ہے-
ترجمان کے مطابق ترک کمپنیوں کے سربراہان وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے،ترک صدر وزیراعظم شہباز شریف کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گےوزیراعظم تاجروں اور سرمایہ کاروں کے ساتھ بات چیت کریں گے،وزیراعظم پاکستان ترکی بزنس کونسل فورم میں بھی شرکت کریں گے،وزیراعظم شہبازشریف سرمایہ کاری کے وسیع امکانات کو اجاگر کریں گے،وزیراعظم ترک کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے ترغیب دینگے-
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان ترکی تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے کام کرنے کی ترغیب دیں گے،پاکستان کے ممتاز کاروباری شخصیات ان تقریبات میں شرکت کریں گے پاکستان اور ترکی دیرینہ تعلقات اور شاندار روایت پر مضبوطی سے جڑے ہوئے ہیں
قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یہ دورہ پاکستان کے روایتی بااعتماد دوستوں اور برادر ممالک سے دوطرفہ تعلقات کی تجدید کےسلسلےکی کڑی ہےیہ دورہ دونوں ممالک کےدرمیان تعلقات کےفروغ کےعلاوہ سرمایہ کاری، تجارت، صحت، تعلیم ،ثقافت اور باہمی مفاد کے دیگر شعبہ جات میں تعاون کے حوالے سے بھی نہایت اہم ہے۔ پاک ترکی بزنس کونسل کا اجلاس، ترک سرمایہ کاروں اور تاجروں سے ملاقاتیں ہوں گی۔
واضح رہےکہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی ترکی کےدورے پر ہیں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری گزشتہ رات ترکی پہنچے جہاں ان کا انقرہ کے گورنر واصب شاہین نے ائیرپورٹ پر استقبال کیا وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو انقرہ کےگورنر واصب شاہین نے ترکی آمد پر خوش آمدید کہا وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور گورنر انقرہ واصب شاہین کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی-