راشد لطیف کا عماد وسیم کو ریٹائرمنٹ واپس لینےکا مشورہ

پاکستان ٹیم کا سب سے اچھا اسپن بولر عماد ہی ہے
0
147
immad waseem

لاہور: قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے عماد وسیم کو ریٹائرمنٹ واپس لینےکا مشورہ دیا ہے۔

باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر ایک بیان میں راشد لطیف کا کہنا تھا کہ عماد وسیم کو ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینا چاہیے، پاکستان ٹیم کا سب سے اچھا اسپن بولر عماد ہی ہے اور بیٹنگ میں بھی بہت مدد مل سکتی ہے، ورلڈکپ میں اگر ٹیم کا سب سے کارآمد کھلاڑی نہیں ہوگا تو اس میں عماد کا نقصان نہیں اس میں پاکستان کا نقصان ہے۔
https://x.com/iRashidLatif68/status/1728328919357772254?s=20
ڈائریکٹر پاکستان کرکٹ ٹیم محمد حفیظ کو مخاطب کرتے ہوئے راشد لطیف کا کہنا تھا کہ انہیں چاہیےکہ وہ عماد کو واپس لے کر آئیں اگر عماد نے لیگز کھیلنی ہیں تو سینٹرل کنٹریکٹ سے علیحدگی اختیار کر لیں لیکن پاکستان ٹیم کے لیے اپنے آپ کو دستیاب رکھیں۔

معاہدے کی خلاف ورزی،حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں کے دوسرے گروپ کی رہائی مؤخر کردی

قبل ازیں عماد وسیم کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا تھا،ذکا اشرف کا کہنا تھا عماد وسیم کی وائٹ بال کرکٹ میں پرفارمنس ٹیم میں جیت کے لیے کلیدی رہی ہے تاہم ان کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں اور پی سی بی کی میجمنٹ کمیٹی کی جانب سے آپ کی پاکستان کے لیے خدمات کا شکر گزار ہوں اور آپ کے تابناک مستقبل کے لیے نیک تمنائیں ہیں۔

بجلی چوروں اور نادہندگان کے گرد گھیرا مزید تنگ کیے جانے کا امکان

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے،سوشل میڈیا پر پیغام میں عماد وسیم نے لکھا کہ ‘ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی ایک خواب تھا جو سچ ثابت ہوا، پاکستان کرکٹ کے لیے نئی لیڈر شپ اور کوچز کے ساتھ ایک اچھے وقت کا آغاز ہےحالیہ دنوں میں میں اپنے انٹرنیشنل کیریئر کے بارے میں سوچ رہا تھا، میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ یہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کا درست وقت ہے میں سپورٹ کرنے پر پی سی بی اور فینز کا شکریہ ادا کرتا ہو ں ، میری سب کے لیے نیک خواہشات ہیں، اب میں انٹرنیشنل کیریئر سے ہٹ کر اگلے مرحلے پر اپنا فوکس کروں گا۔

سیالکوٹ:پانچ روز قومی انسداد پولیو مہم ,7 لاکھ 72 ہزارسے زائد بچوں کو قطرے پلائے …

Leave a reply