آہ ! تارکین وطن کوکسی زمین نے قبول نہ کیا،ترکی کے سمندرمیں ڈوب کرہلاک
انقرہ:آہ ! تارکین وطن کوکسی زمین نے قبول نہ کیا،ترکی کے سمندرمیں ڈوب کرہلاک،اطلاعات کےمطابق ترکی کے صوبے بتلیس میں واقع وان جھیل میں آج صبح تارکین وطن کی ایک کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں سات افراد ہلاک ہوگئے جبکہ چونسٹھ کو بچالیا گیا ہے۔
صوبہ بتلیس کے گورنر آفس سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح 3 بجے کے قریب پیش آیا جب غیرقانونی تارکین کشتی کے ذریعے ترکی میں واقع وان جھیل کو پار کر رہے تھے۔ پانچ افراد جھیل میں ڈوب کر ہلاک ہوئے جبکہ دو ہسپتال ميں دم توڑ گئے تاہم ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں اور پولیس اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 64 افراد کو زندہ بچا لیا ہے۔
گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق کشتی پر اکثريتی طور پر پاکستانی ، بنگلہ دیشی اور افغان تارکين وطن و مہاجرين سوار تھے۔ترکی کی وان جھیل ایران کی سرحد کے قریب واقع ہے جہاں سے تارکین وطن باقاعدگی سے ترکی اور پھر یہاں سے یورپ کی طرف جاتے ہیں۔