لاہور :وزیراعظم شہباز شریف کی رہائش گاہ پر اہم اجلاس:فارن فنڈنگ کیس پر مشاورت ہورہی ہے جس میں اتحادی بھی شریک ہیں ، اس حوالے سے حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں شہبازشریف لاہور آئے ہوئے ہیں اور لاہور میں وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن میں آج اہم اجلاس ہو رہا ہے، جس میں ملک کی سیاسی صورت حال خصوصاً پنجاب میں حالیہ تبدیلی سے متعلق مشاورت کی جائے گی۔
وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی رہائش گاہ پر آج بروز اتوار 31 جولائی کو سیاسی امور سے متعلق اہم اجلاس ہو رہا ہے۔
اجلاس کی صدارت میاں محمد شہباز شریف کریں گے، جب کہ وفاقی وزیر رانا ثناءاللہ، سعد رفیق، سردار ایاز صادق، حمزہ شہباز سمیت سینیر قیادت اجلاس میں شرکت کر رہی ہے۔ اجلاس میں آئندہ کا سیاسی لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
اجلاس کے شرکا ن لیگ کو پنجاب میں فعال کرنے کیلئے حکمت عمل طے پر بھی غور کریں گے، جب کہ فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے اتحادیوں سے مشاورت اور تجاویز پر غور و خوص کیا جائے گا۔
اجلاس دوپہر 3 بجے شہباز شریف کی رہائش گاہ ماڈل ٹاون میں شروع ہوا۔جو ابھی تک جاری ہے اور اس میں عمران خان کے خلاف پی ڈی ایم سمیت دیگرجماعتوں کو مل کرکام کرنے پرزور دیا جارہا ہے