اسلام آباد:بحرینی سفیر کی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے اہم ملاقات ،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں تعینات بحرین کے سفیر جناب محمد ابراہیم محمد نے وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے اہم ملاقات کی ہے

باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات ،علاقائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور بحرین کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں.

مخدوم شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور بحرین کے درمیان دو طرفہ تعلقات یکساں مذہبی اور ثقافتی اقدار کی بنیاد پر استوار ہیں،

مخدوم شاہ محمود قریشی نے جولائی 2021 میں کیے گئے دورہ بحرین کے دوران، بحرینی قیادت سے ہونیوالی ملاقاتوں کا حوالہ دیتے ہوئے، دونوں ممالک کے مابین اعلیٰ سطحی روابط کے تسلسل کی ضرورت پر زور دیا

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بحرین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی, دو طرفہ تعلقات کے استحکام کا مظہر ہے .

مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پاکستان، بحرین کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کا متمنی ہے،

مخدوم شاہ محمود قریشی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان میں تعینات بحرین کے سفیر جناب محمد ابراہیم محمد نے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دو طرفہ تعلقات کے استحکام کیلئے اپنی بھرپور کاوشیں بروئے کار لانے کا یقین دلایا

بحرینی سفیر نے "منامہ ڈائیلاگ” کے آئندہ اجلاس میں شرکت کیلئے دعوت نامہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو پیش کیا

Shares: