وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں5 اگست کے حوالے سے اہم اجلاس

0
30

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں 5 اگست کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود، وفاقی سیکرٹری اطلاعات اکبر حسین درانی اور اعلی عسکری حکام نے بھی شرکت کی۔ وزیر خارجہ نے اپنے دورہ ء لائن آف کنٹرول چری کوٹ سیکٹر اور مظفر آباد کے حوالے سے شرکاء اجلاس کو آگاہ کیا۔ انہوں نے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان سمیت کشمیر کی سیاسی قیادت سے ہونیوالی ملاقاتوں کا تذکرہ کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ لاین آف کنٹرول پر بھارتی فوج نہتے اور معصوم شہریوں کو گولیوں کا نشانہ بنا رہی ہے۔ پوری کشمیری قوم بھارت کے 5 اگست کے یکطرفہ اقدامات کو یکسر مسترد کر چکی ہے اور5 اگست کو متحد ہو کر ،مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے یوم استحصال منائے گی مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مظلوم کشمیریوں کی آواز کو دنیا کے ہر فورم پر اٹھائیں گے جب تک ان کا حق خود ارادیت انہیں حاصل نہیں ہو جاتا۔ اجلاس میں یوم استحصال سے متعلق، احتجاجی لائحہ ء عمل کے حوالے سے تفصیلی مشاورت بھی کی گئی۔

Leave a reply