اسلام آباد سے اہم خبرآگئی

0
43

اسلام آباد :اسلام آباد سے اہم خبرآگئی ،اطلاعات کے مطابق ایک طرف ملک میں سیاسی درجہ حرارت میں تیزی آرہی ہے تو دوسری طرف اسلام آباد سے اہم خبرنے ایک خاص طبقے کوپریشان کردیا ہے ،

تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ سیکورٹی فورس (اے ایس ایف) اور سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر سوشل میڈیا کے لیے ویڈیو بنانے کے معاملے کا سختی سے نوٹس لے لیا۔

یہ بھی بتایا جارہا ہےکہ اس سے پہلے اس حوالے سے میڈیا رپورٹس کے مطابق اے ایس ایف نے اسلام آباد ایئر پورٹ منیجر کو 19 نومبر کو ایک خط لکھا تھا جس میں ایئرپورٹ پر تصاویر اور ویڈیوز بنانے کے معاملے کی نشان دہی کی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق اس خط میں کہا گیا تھا کہ اسلام آباد ایئر پورٹ پر سوشل میڈیا کے لیے تصاویر اور ویڈیوز بنائی جا رہی ہیں جو ضابطے کی خلاف ورزی ہے۔ اسلام آباد ایئر پورٹ پر مختلف اداروں اور ایئرلائنز کے اہل کار دوران ڈیوٹی تصاویر اور ویڈیوز بناتے ہیں، جنہیں پھر فیس بک، وٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کیا جاتا ہے، جو کہ ضابطے کی خلاف ورزی ہے۔

اسلام آباد ایئرپورٹ انتظامیہ اور سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھی اے ایس ایف کی نشان دہی پر اس معاملے کا نوٹس لے لیا ہے، اتھارٹی نے کہا ہے کہ ایئر پورٹ پر ویڈیو بنانے والے اداروں کے انچارج اور نجی ایئر لائنز کے اہل کاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

دوسری طرف اسلام آباد ایئر پورٹ منیجر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ایئر پورٹ پر سختی سے ضابطے پر عمل درآمد کرایا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ ایئر پورٹ پر ایک نجی کمپنی کی خاتون ملازم نے ٹک ٹاک بنائی تھی، جس پر ایئر پورٹ انتظامیہ نے نوٹس لے لیا تھا اور خاتون ملازمہ کے خلاف کارروائی کی گئی تھی۔ جس کے بعد اے ایس ایف نے ایئرپورٹ انتظامیہ کو خط کے ذریعے آگاہ کیا تھا۔

Leave a reply