آج کل ہر طرف بالی وڈ فلم غدر 2 کے چرچے ہیں ، فلم حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے اور ریلیز ہوتے ہی اس نے کامیابی کے جھنڈے گاڑھ دئیے ہیں، کہا جا رہا ہےکہ ہندی سینما کی پہلے ہی اتوار کو کروڑوں کا بزنس کرنے والی یہ پہلی فلم بن گئی ہے اور یہ بھی کہا جا رہا ہےکہ فلم پٹھان کا ریکارڈ بھی جلد ہی ٹوٹنے جا رہا ہے. فلم کی کامیابی پر عمران عباس بھی بہت خوش ہیں اور انہوں نے اپنی دوست امیشا پاٹیل کو فلم کی کامیابی کی مبارکباد سوشل میڈیا پر دی ہے اور کہا ہے کہ میں خوش ہوں کہ میری دوست کی فلم ہٹ ہو گئی ، عمران عباس کے اس پیغام کو اداکارہ نے نہ صرف لائک کیا بلکہ ری پوسٹ بھی کیا.
”عمران عباس اور امیشا پاٹیل کی دوستی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے” ، دونوں بحرین میں اسی سال ملے اور ایک دوسرے کے ساتھ گانے گاتے ہوئے بھی دکھائی دئیے. یاد رہے کہ فلم غدر کا سیکول 22 سال کے بعد بنایا گیا ہے، اس میں بھی سنی دیول اور امیشا پاٹیل نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں. فلم میں گانے بھی غدر ون کے شامل کئے گئے ہیں.فلم سپر ہٹ ہونے پر سنی دیول اور امیشا پاٹیل بھی کافی خوش ہیں.
جعلی اکائونٹس بنا کر تنقید کرتے ہو شرم کرو ہرشالی کاٹرولز کو جواب
شوبز سرگرمیاں معطل ہی کچن چلانے کےلئے بزنس سیٹ کرنے کی کوشش میں ہوں ببرک …
شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد رجنی کانت نے جیکی شروف سے کیا کہا ؟