اداکار عمران عباس نے حضرت علی ؓ کے روضۂ مبارک پر حاضری دی ہے۔عمران عباس نے انسٹاگرام پر عراق سے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔اُنہیں اس ویڈیو میں عراق میں موجود مقدس مقامات کی زیارت کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔عمران عباس نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں حضرت علی کرم اللّٰہ وجہہ کے روضۂ مبارک اور مقدس مقامات کی زیارت کے لیے مدعو کرنے اور شاندار میزبانی کے لیے عراقی حکّام کا تہہ دل سے شکریہ بھی ادا کیا ہے۔ان کے دوستوں کی جانب سے اداکار کی اس پوسٹ کو بہت پسند کیا جا رہا ہے اور ان سے دعاؤں کی التماس بھی کی جا رہی ہے۔
عمران عباس نے جیسے ہی اپنی تصویر شئیر کی ان کے مداحوں نے ان کو مبارکباد کے پیغامات لکھنے شروع کر دئیے. عمران عباس نے چند روز قبل ایک ایسی تصویر بھی شیر کی جس میں وہ مجلس میں بیٹھے ہوئے ہیں اور ان کے پیچھے بالی وڈ کے اداکار سید جعفری بیٹھے ہوئے ہیں. ”اداکار نے یہ تصویر شئیر کرکے سید جعفری کو بھی ٹیگ کیا.” یاد رہے کہ عمران عباس پاکستان کے وہ واحد فنکار ہیں جنہوں نے لالی وڈ اور بالی وڈ میں تقریبا ہر دوسری شخصیت کے ساتھ دوستی کا تعلق بنایا ہوا ہے.