جی 20 سربراہی اجلاس،دہلی کو سجا دیا گیا

0
40
g20 mant

جی 20 سربراہی اجلاس، بھارت میں عالمی رہنماؤں کی آمد جاری، دہلی کی سیکورٹی سخت کر دی گئی،

جی 20 سربراہی اجلاس میں امریکی صدر، ترک صدر،برطانوی وزیراعظم سمیت اہم شخصیات بھارت پہنچ رہی ہیں، کچھ مہمان پہنچ چکے ہیں، مودی سرکار مہمانوں کے استقبال اور انکی سیکورٹی کو لے کر انتہائی درجے تک محتاط ہے، دہلی میں آج عام تعطیل تھی تو وہیں دو دن تک پبلک ٹرانسپورٹ کا روٹ بدل دیا گیا ہے، کئی علاقوں میں گھروں سے نکلنا منع کر دیا گیا ہے، آن لائن فوڈ ڈلیوری بھی روک دی گئی ہے، وزراء کو بھی سرکاری کاریں کھڑی کر کے شٹل بس سروس استعمال کرنے کا کہا گیا ہے،

جی 20 سربراہی اجلاس جس مقام پر ہونا ہے، اس کے مرکزی دروازے پر نٹراج کا مجسمہ نصب کیا گیا ہے، بھارتی وزیراعظم مودی نے کہا تھا کہ بھارت منڈپم میں نصب نٹراج کا مجسمہ بھارت کی صدیوں پرانی آرٹ اور روایات کے ثبوت کا گواہ ہے۔
مرکزی دروازے پر نٹراج کا مجسمہ نصب

جی 20 سربراہی اجلاس میں مہمان دہلی ایئر پورٹ پر اتریں گے وہاں سے خصوصی فول پروف سیکورٹی میں مہمانوں کو ہوٹل پہنچایا جائے گا، دہلی ایئر پورٹ کو سجایا گیا ہے، ایئرپورٹ پر بالخصوص لاؤنج، گیٹ پر فوارہ، پینٹنگز اور جی ٹوینٹی کا لوگو بنایا گیا ہے،

دہلی ایئر پورٹ کو سجایا گیا ہے

جی 20 سربراہی اجلاس پرگتی میدان میں ہو گی، یہاں پر انٹرنیشنل کنونشن سنٹر ہے، اس جگہ کو بھارت منڈیم کا نام دیا گیا ہے، منڈیم کو روشنیوں اور پینٹنگز سے لے کر گیٹ کو نٹراج کے مجمسے سے سجا دیا گیا ہے

g20 mant

دہلی میٹرو سٹیشن، ریلوے سٹیشن سمیت اہم مقامات، فلائی اوورز، بلند عمارتوں پر جی 20 کا لوگو لگایا گیا ہے، سڑکوں پر گاندھی کی تصاویر بھی لگائی گئی ہیں، لوگو میں لائٹیں نصب کی گئی ہیں،

g20 mahatm

جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے سپین کے صدر پیڈرو سانچیز نے بھارت آنا تھا تا ہم انہیں کرونا ہو گیا جس کی وجہ سے وہ بھارت نہیں آ رہے، کرونا کی اطلاع سپین کے صدر نے خود ٹویٹر پر دی اور کہا کہ میں کرونا کی وجہ سے بھارت کا دورہ نہیں کر سکوں گا، جی 20 سربراہی اجلاس میں میری نمائندگی قائمقام نائب صدر نادیہ کالوینو اور وزیر خارجہ کریں گے، سپین کے صدر کرونا کے بعد اپنی رہائشگاہ پر موجود ہیں اور انہوں نے قرنطینہ کر لیا ہے،

بھارت کو گزشتہ برس یکم دسمبر کو جی 20 کی صدارت ملی تھی، نئی دہلی میں نو دس ستمبر کو منعقد ہونے والا 18 ویں جی 20 سربراہی اجلاس سال بھر میں منعقد ہونے والے تمام G20 عمل اور میٹنگوں کا اختتام ہوگا ،اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا،

چینی صدر کی جانب سے بھارت میں ہونے والے جی 20 اجلاس میں شرکت سے معذرت پر امریکی صدر جو بائیڈن نے مایوسی کا اظہار 

برطانیہ اور بھارت کے درمیان تجارتی تعلقات منقطع ہوگئے

بھارتی مرکزی بینک کی 18 ممالک کو بھارت کرنسی میں تجارت کی سہولت

پینٹاگون نے حساس دستاویزات کا افشا ہونا قومی سلامتی کیلئےانتہائی سنگین خطرہ قرار دے دیا

بھارت جی 20 کی صدارت کا غیرقانونی استعمال کررہا. وزیر خارجہ

جی 20 اجلاس میں شرکت کے لئے نائیجریا کے صدر بولا احمد ٹینوبو بھارت پہنچ گئے ہیں

جی 20 اجلاس،بائیڈن پہنچیں گے آج بھارت،دہلی کی عوام کیلئے مشکلات

وزیراعظم مودی نے کابینہ اراکین کے لئے ایس او پیز جاری کی ہیں

جی 20 کانفرنس،سخت سیکورٹی،دہلی فورسز کا شہر بن گیا

Leave a reply