صدر مملکت سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی ملاقات

0
160
sadar

صدر مملکت آصف علی زرداری سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ملاقات ہوئی ہے

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے صدرِ مملکت کو صدر ِپاکستان کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے صدر مملکت کو ملکی سیکیورٹی صورتحال،مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں بارے بتایا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے کہا کہ مسلح افواج اندرونی و بیرونی سیکیورٹی چیلنجز سے موثر انداز میں نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں،صدر مملکت نے قومی سرحدوں کے دفاع ، ملکی سماجی و اقتصادی ترقی میں مسلح افواج کے کردار کو سراہا

صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پورا اعتماد ہے کہ سیکیورٹی فورسز اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی چیلنجز پر کامیابی سے قابو پالیں گی، ملاقات میں دہشت گردی کی لعنت کو قوم کے تعاون سے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا

صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان میں روس کے سفیر کی ملاقات

روزے کی‌حالت میں حیض آ جائے تو کیا حکم ہے؟

بشریٰ بی بی کو زہر،ذاتی معالج کی ملاقات،حقیقت سامنے آ گئی

بشریٰ بی بی کامیڈیکل چیک اپ کروایا جائے، تحریک انصاف کا مطالبہ

بشریٰ بی بی کو زہر دے کر عمران خان کو جھکانے کی کوشش کی جارہی ہے،زرتاج گل

کھانے میں زہر،کوئی ثبوت ہے؟ صحافی کے سوال پر بشریٰ بی بی "لال” ہو گئیں

Leave a reply