جی 20 سربراہی اجلاس،سپین کے صدر کرونا کا شکار،دہلی میں ہائی الرٹ

ہوٹل سے کانفرنس تک مہمانوں کو پہنچانے کے لئے وی وی آئی پی سیکورٹی کے انتظامات ہیں
0
67
g20bha

نئی دہلی میں جی 20 کانفرنس کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں،مہمانوں کی آج سے آمد شروع ہو جائے گی، سپین کے صدر کرونا کا شکار ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے وہ جی 20 اجلاس میں شرکت نہیں کر سکیں گے، امریکی صدر جوبائیڈن بھارت کے دورے پر روانہ ہو چکے ہیں

جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے سپین کے صدر پیڈرو سانچیز نے بھارت آنا تھا تا ہم انہیں کرونا ہو گیا جس کی وجہ سے وہ بھارت نہیں آ رہے، کرونا کی اطلاع سپین کے صدر نے خود ٹویٹر پر دی اور کہا کہ میں کرونا کی وجہ سے بھارت کا دورہ نہیں کر سکوں گا، جی 20 سربراہی اجلاس میں میری نمائندگی قائمقام نائب صدر نادیہ کالوینو اور وزیر خارجہ کریں گے، سپین کے صدر کرونا کے بعد اپنی رہائشگاہ پر موجود ہیں اور انہوں نے قرنطینہ کر لیا ہے،

جی 20 سربراہی اجلاس،رہنماؤں کی بھارت آمد جاری
بھارت میں جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے عالمی رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا، اطالوی وزیراعظم اور ارجنٹائن کے صدر دہلی پہنچ چکے ہیں،کوموروس کی یونین کے صدر اور افریقی یونین کی چیئرپرسن،ایزالی اسومانی بھی دہلی پہنچ چکے ہیں،نئی دہلی ہوائی اڈے پر وزیر مملکت برائے ریلوے راؤ صاحب دانوے نے اسومنی کا استقبال کیا، دیگر عالمی رہنما بھی آج بھارت پہنچ جائیں گے،بھارتی وزیراعظم جی 20 سربراہی اجلاس کے دوران اور اجلاس سے قبل عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے، مودی اپنی رہائشگاہ پر یہ ملاقاتیں کریں گے،آج جمعہ کو مودی سے بنگلہ دیش اور امریکی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوں گی،کانفرنس کے آخری دن مودی کی فرانس کے صدر کے ساتھ ملاقات ہو گی، مودی سے کینڈین وزیراعظم کی بھی ملاقات طے ہے،

نئی دہلی جی 20 سربراہی اجلاس کو کامیابی سے ہم کنار کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کو یقینی بنا رہا ہے۔ اس اجلاس میں عالمی رہنما عالمی سیاسی کشیدگیوں، اقتصادی سست رفتاری اور خوراک اور توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تبادلہ خیال کریں گے،جی 20 سربراہی اجلاس میں آنے والے مہمانوں میں امریکی صدر جوبائیڈن، برطانوی وزیراعظم رشی سونک، کینیڈا کے وزیراعظم ،سمیت متعدد عالمی رہنما شامل ہیں، تاہم روس، چین کے صدر سربراہی اجلاس میں نہیں آ رہے، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ بھارت کی بھی ابھی تک تصدیق نہیں ہوئی،

جی 20 کانفرنس،سخت سیکورٹی،دہلی فورسز کا شہر بن گیا
جی 20 کانفرنس میں آنے والے مہمانوں کی سیکورٹی کے لئے سخت انتظامات کئے جا رہے ہیں، دہلی میں آج بھی سیکورٹی کی وجہ سے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، دہلی میں زمین سے لے کر فضا تک ہر طرف سیکورٹی فورسز کا پہرہ ہے، دہلی میں ایسی سیکورٹی پہلے کبھی دیکھنے کو نہیں ملی،دہلی پولیس، این ایس جی، سی آر پی ایف، سی اے پی ایف کے پچاس ہزار سپاہئ اور بھارتی فوج کے تقریبا اسی ہزار سپاہی سیکورٹی پر تعینات ہیں تو وہیں بلٹ پروف گاڑیاں، اینٹی ڈرون سسٹم، ایئر ڈیفنس سسٹم، فائٹر جیٹ رافیل، ایئر فورس اور آرمی ہیلی کاپٹر کو بھی سیکورٹی کے لئے تعینات کیا گیا ہے،

پولیس حکام کے مطابق دہلی میں پہلی بار اتنی سخت سیکورٹی اقدامات کئے جا رہے ہیں،جی 20 کانفرنس میں جی 20 کے رکن 18 ممالک کے صدر ،وزیراعظم ،یورپی یونین کے مندوبین اور نو مہمان ممالک کے سربراہ دہلی پہنچیں گے، یہ بھارتی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ اتنے عالمی رہنما دہلی آئیں گے اسی وجہ سے دہلی کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے،

دہلی پولیس کے دس ہزار سے زائد اہلکار کانفرنس کے دوران صرف ٹریفک کنٹرول کے لئے تعینات کئے گئے ہیں،مہمان ہوٹل میں ٹھہریں گے اور وہان سے کانفرنس کے مقام پر پہنچیں گے، ہوٹل سے کانفرنس تک مہمانوں کو پہنچانے کے لئے وی وی آئی پی سیکورٹی کے انتظامات ہیں، روٹ کلیئر ہونے کے بعد مہمانوں کو روانہ کیا جائے گا، 950 کمانڈوز کا ایک خصوصی دستہ اس دوران تعینات ہوگا، مہمانوں کو ہوٹل سے کانفرنس کے مقام تک پہنچنے میں 50 منٹ سے زیادہ وقت نہیں لگے گا،

جی 20 سربراہی اجلاس،عشائیہ میں بھارتی ارب پتی افراد کو بھی دعوت نامے جاری
جی 20 سربراہی اجلاس کے موقع پر بھارت کے ارب پتی بھی عشائیے میں شریک ہوں گے، عشائیہ کے لئے بھارتی مہمانوں کو بھی دعوت دے دی گئی ہے، عشائیے میں مکیشن امبانی، گوتم اڈانی سمیت بھارت کے 500 افراد کو دعوت دی گئی ہے، عشائیہ میں کانفرنس میں آنیوالے تمام عالمی مہمان بھی شریک ہوں گے، ٹاٹا سنز کے چیئرمین این چندر شیکرن، بھارتی ایئرٹیل کے بانی اور چیئرمین سنیل متل، آدتیہ برلا گروپ کے چیئرمین کمار منگلم بلا کو بھی عشائیے میں شرکت کے لئے دعوت دی گئی ہے،

عشائیے میں سیاستدانوں کو بھی دعوت دی گئی ہے، بھارت کے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کو بھی عشائیے میں مدعو کیا گیا ہے،تمام وزرائے اعلیٰ کو بھی عشائیہ میں شرکت کے لئے دعوت دی گئی ہے، بھارت کی سابق حکمران جماعت کانگریس کی رہنما سونیا گاندھی کو عشائیہ میں شرکت کا دعوت نامہ نہیں دیا گیا،

بھارت کے لئے جی 20 کی میزبانی کرنا خوشی کی بات ہے، راہول گاندھی
کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے جی 20 سربراہی اجلاس کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جی 20 کی میزبانی بھارت کر رہا ہے یہ خوشی کی بات ہے، جی 20 سربراہی اجلاس میں عالمی لیڈروں کے اعزاز میں عشائیہ میں بھارتی صنعتکاروں اور سیاستدانوں کو دعوت دی گئی ہے تا ہم کانگریس کے صدر ملکار جن گھڑکے کو دعوت نہیں دی گئی جس پر راہول نے مودی سرکار کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ایسے لگتا ہے کہ آپ ملک کے 60 فیصد عوام کے لیڈر پر توجہ نہیں دیتے۔

چینی صدر کی جانب سے بھارت میں ہونے والے جی 20 اجلاس میں شرکت سے معذرت پر امریکی صدر جو بائیڈن نے مایوسی کا اظہار 

برطانیہ اور بھارت کے درمیان تجارتی تعلقات منقطع ہوگئے

بھارتی مرکزی بینک کی 18 ممالک کو بھارت کرنسی میں تجارت کی سہولت

پینٹاگون نے حساس دستاویزات کا افشا ہونا قومی سلامتی کیلئےانتہائی سنگین خطرہ قرار دے دیا

بھارت جی 20 کی صدارت کا غیرقانونی استعمال کررہا. وزیر خارجہ

جی 20 اجلاس میں شرکت کے لئے نائیجریا کے صدر بولا احمد ٹینوبو بھارت پہنچ گئے ہیں

جی 20 اجلاس،بائیڈن پہنچیں گے آج بھارت،دہلی کی عوام کیلئے مشکلات

وزیراعظم مودی نے کابینہ اراکین کے لئے ایس او پیز جاری کی ہیں

بھارت کو گزشتہ برس یکم دسمبر کو جی 20 کی صدارت ملی تھی، نئی دہلی میں نو دس ستمبر کو منعقد ہونے والا 18 ویں جی 20 سربراہی اجلاس سال بھر میں منعقد ہونے والے تمام G20 عمل اور میٹنگوں کا اختتام ہوگا ،اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا،

Leave a reply