معروف اداکار عمران عباس نے آڑھے ہاتھوں لے لیا ہے ایسے شوز کو جن میں اداکاروں سے ایسے سوالات پوچھے جاتے ہیں کہ جن کا جواب دیکر یا نہ دیکر ہر دو صورتوں میں بات کنٹرورشل ہوجاتی ہے. انہوں نے کہا کہ صرف ویوز حاصل کرنے اور اپنے شو کی ریٹنگ بڑھانے کےلئے ایسا کیا جا رہا ہے جو کہ بہت ہی افسوسناک ہے. انہوں نے کہاکہ میں اس رجحان کی شدید مذمت کرتا ہوں. یہی نہیں بلکہ انہوں نے کہا کہ میں ساتھی اداکاروں سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ ان مضحکہ خیز ٹاک شوز کا حصہ بننا چھوڑ دیں اور اپنی زبان پر بھی قابو رکھنا سیکھیے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ” اگر ہم کہیں مہمان بن کر جاتے ہیں تو ہماری بھی کچھ زمہ داریاں ہیں” جن کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، اگر ہم سے ایسے سوالات کئے جا رہے ہوں جن کے جواب سے دوسروں کی تذلیل ہوتی ہو تو ان کے جوابات نہیں دئیے جانے چاہیں. میںدیکھ رہا ہوں کہ ٹاک شوز کے میزبان پروگرام میں بیٹھے مہمان کو ساتھی اداکار کے بارے میں متنازع یا منفی بات کرنے پر اصرار کرتے ہیں، ایسا کیوں ہوتا ہے؟ کیا یہ وائرل ہونے، پروگرام میں دلچسپی بڑھانے کا واحد طریقہ ہے؟. انہوں نے کہا کہ یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے.