سائفر تحقیقات کے معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو جے آئی ٹی نے یکم اگست کو طلب کرلیا ہے جبکہ سائفر سے متعلق دستاویزات بھی ساتھ لانے کو نوٹس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو کہا گیا ہے اور نوٹس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو یکم اگست کو دوپہر 12 بجے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز طلب کیا گیا ہے.


علاوہ ازیں نوٹس میں یہ بھی کہا گیا کہ اگر تحریک انصاف کے سربراہ جے آئی ٹی کے سامنے تحقیقات میں پیش نہیں ہوئے تو یکطرفہ کارروائی کا حق رکھتے ہیں جبکہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان سائفر کیس کی تحقیقات میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سامنے پیش ہوئے تھے.

چیئرمین پی ٹی آئی سائفرکیس میں ایف آئی اے کی مشترکہ انکوائری ٹیم کے سامنے پیش ہوئے تھے وہ ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر میں تقریباً 2 گھنٹے موجود رہے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی سے سائفرکیس میں ایف آئی اے کی مشترکہ انکوائری ٹیم نے پوچھ گچھ کی تھی، انکوائری ٹیم کی پوچھ گچھ کے بعد وہ ایف آئی اے ہیڈکوارٹر سے واپس چلے گئے تھے.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
ورلڈ اسکریبل چیمپئن شپ: پاکستان کے عنایت اللہ نے لیٹ برڈ ٹورنامنٹ جیت لیا
بحیرہ روم کے نو ممالک میں آگ بھڑک اٹھی
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس،الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2023 منظور
پشاور،محرم الحرام کے موقع پر تمام ہسپتالوں میں طبی عملہ چوکس

تاہم خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم کے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے بیان کے بعد ایف آئی اے نے سائفر تحقیقات کیلئے عمران خان، شاہ محمود اور اسد عمر کو طلب کیا تھا۔ اعظم خان نے اپنے اعترافی بیان میں کہا تھاکہ سائفر سیاسی مقاصد کیلئے پری پلان ڈرامہ تھا۔

Shares: