اداکار عمران عباس جنہوں نے پاکستانی ڈراموں میں اپنا نام اور مقام بنایا یہاں تک کہ ان کی شہرت ہمسایہ ملک میں بھی جا پہنچی اور انہیں‌بالی وڈ کی بھی کچھ فلمیں آفر ہوئیں انہوں نے بی پاشا باسو کے ساتھ بھی کام کیا. عمران عباس اپنی مرضی کے مطابق کام کرتے ہیں ، انہوں نے حال ہی میں ایک پروگرام میں شرکت کی اور ان سے سوال ہوا کہ وہ پاکستانی فلموں میں نظر نہیں آرہے جبکہ بھارتی فلموں کی شوٹنگ تو کررہے ہیں اور اس سوال کے جواب

میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جو فلمیں بن رہی ہیں میں ان سے مطمئن نہیں ہوں اور اس وقت جن سکرپٹس پر کام ہو رہا ہے وہ ٹھوس نہیں ہیں‌ نہایت ہی کمزور ہیں اسلئے میں پاکستانی فلمیں کرنے کی بجائے انڈین فلمیں کررہا ہوں . انہوں نے کہا کہ ابھی پاکستانی فلموں میں کام کرنے کا وقت ٹھیک نہیں ہے جب ہو گا کر لوں گا. یاد رہے کہ عمران عباس پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا ایک بہت بڑا نام ہیں. ان کے کریڈٹ پر سپر ہٹ ڈرامے ہیں انہوں نے خدا اور محبت جیسے ڈراموں میں اداکاری کرکے اپنے فن کا لوہا منوایا .

Shares: