عمران اشرف کو یو اےای کاگولڈن ویزہ مل گیا

اداکارہ نے سوشل میڈیا پوسٹ کے زریعے مداحوں کو آگاہی دی
imran ashraf

بھولے کے کردار سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے اداکار عمران اشرف کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا گولڈن ویزا جاری کردیا گیا ہے۔اداکار نے یہ خوشخبری اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پوسٹ کے زریعے شئیر کی اور ساتھ ہی متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے گولڈن ویزہ جاری کرنے کے عمل کو شکریہ کے ساتھ سراہا۔ عمران اشرف سے قبل پاکستان کے کئی فنکاروں کو گولڈن ویزہ جاری ہو چکا ہے ، جس میں‌سعدیہ خان ، فخر عالم ، علی ظفر ، یاسر حسین ، اقراء عزیز ، و دیگر کے نام قابل زکر ہیں. تاہم عمران خان کو حال ہی میں یہ ویزہ جاری ہوا ہے جس ہر اداکار کافی خوش اور مطمئن ہے.

”گولڈن ویزا کے حامل افراد یو اے ای میں 5 سے 10 سال تک رہائش اختیار کر سکتے ہیں” جس کی تجدید خود بخود ہوجاتی ہے. یاد رہے کہ عمران اشرف نے نہایت کم عرصے میں‌اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اور انہوں نے چھوٹی اور بڑی سکرین پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے. عمران اشرف کئی ڈراموں میں مرکزی کردار کر چکے ہیں اور کچھ اہم پراجیکٹس پائپ لائن میں ہیں.عمران اشرف کے کریڈٹ پر ابھی تک کے جو ان کے دو کردار ہیں رانجھا رانجھا کردی کا بھولا اور رقص بسمل کا موسی ہمیشہ ہی شائقین کے دلوں کے قریب رہیں گے.

گن پوائنٹ پر مہوش حیات سے شادی کرونگا ایچ ایس وائی

”فیری ٹیل “ کا دوسرا سیزن 5 اگست سے شروع ہو گا

سائرہ نسیم نے اپنی کامیابی کا راز بتا دیا

Comments are closed.