حکومت نے سائفر سے متعلق عمران خان کی آڈیو لیکس پر ایف آئی اے کی انکوائری ٹیم تشکیل دے دی

0
47

سائفر سے متعلق عمران خان کی آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیےایف آئی اے کی انکوائری ٹیم تشکیل دے دی گئی۔

حکومت نے سائفر سے متعلق گفتگو پر مبنی عمران خان کی آڈیو لیک پر تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کی انکوائری کمیٹی بنادی۔ تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا. نوٹیفکیشن کے مطابق تحقیقاتی ٹیم میں ایف آئی اے کے 5 ممبران شامل ہوں گے۔ایف آئی اے اسلام آباد زون کے سربراہ کوتحقیقاتی ٹیم کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔ٹیم میں آئی ایس آئی ،ایم آئی اور آئی بی کے 3 نمائندے بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے عمران خان ،شاہ محمود قریشی،اعظم خان کو طلب کرے گی ۔ایف آئی اے کی انکوائری ٹیم کی رپورٹ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ یاد رہے کہ وفاقی کابینہ نے یکم اکتوبر کو ایف آئی اے کو عمران خان کی آڈیو لیک پر تحقیقات کرنے کی منظوری دی تھی۔
آرمی چیف کی امریکی سیکریٹری دفاع،مشیر برائے قومی سلامتی اور ڈپٹی سیکریٹری آف اسٹیٹ سے ملاقات
مریم نواز آج لندن روانہ
بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی،قائم مقام وائس چانسلرکو عدالت نے دوبارہ ہٹا دیا
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی کابینہ نے آڈیو لیکس معاملے پر چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف کارروائی کی منظوری دے دی تھی. وفاقی کابینہ نے آڈیو لیکس کیس میں عمران خان، ان کے ساتھی وزرا اور اعظم خان کے خلاف قانونی کارروائی کی باضابطہ منظوری دے دی تھی۔ کابینہ کمیٹی نے یکم اکتوبر کو اجلاس میں قانونی کارروائی کی سفارش کی تھی۔

کابینہ کمیٹی کی سفارشات کو سمری کی شکل میں کابینہ کی منظوری کیلئے پیش کیا گیا تھا۔وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے کابینہ کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دیدی تھی. کابینہ کمیٹی کا اس وقت کہنا تھا کہ یہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے جس کے قومی مفادات پر سنگین مضر اثرات ہیں، قانونی کارروائی لازم ہے۔ کابینہ کمیٹی کی جانب سے سمری میں سفارش کی گئی تھی کہ ایف آئی اے سینئر حکام پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے۔ جبکہ ایف آئی اے دیگر اداروں سے بھی اہلکاروں کو ٹیم میں شامل کر سکتی ہے۔

Leave a reply