عمران خان بہادر بنیں اور کے پی اسمبلی بھی توڑیں. احسن اقبال
مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہےکہ عمران خان ہمت کریں، بہادر بنیں اور خیبرپختونخوا اسمبلی بھی توڑیں۔
نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان صاحب اب آپ کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، پنجاب اسمبلی توڑکرآپ حماقت کربیٹھےہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ہمت کریں، بہادربنیں اور خیبرپختونخوا اسمبلی بھی توڑیں، جنرل الیکشن، سوشل میڈیا الیکشن نہیں ہوتے، پی ٹی آئی کی جھوٹ، مکر، فریب کی سوشل میڈیا فلم کاڈراپ سین ہونے والاہے۔
احسن اقبال کا کہنا تھاکہ پنجاب حکومت کے خاتمے سے عوام کو نااہل اور کرپٹ حکومت سے نجات ملی۔ دوسری جانب چیئرمین پاکستان علما کونسل مولانا طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ ہر حکمران باہر مانگنے جاتا ہے اور عمران خان بھی مانگنے جاتے تھے۔ لاہور میں خلافتِ راشدہ کانفرنس سے خطاب میں مولانا طاہر اشرفی نے کہاکہ مدینے کی ریاست بنانے کے لیے گھر سے شروعات کرنی ہو گی، لوگ بھوک سے مر رہے ہیں، محاذ آرائی سے کیا حاصل ہوا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
کنگ عبدالعزیز سٹریٹ دنیا کی سب سے طویل خطاطی والی دیوار بن گئی
سعودی عرب میں افراطِ زرکی شرح 3.3 فی صد؛ مکانات کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ
کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں تاخیر ،پیپلز پارٹی آگے
پیپلز پارٹی اور الیکشن کمیشن نے دھاندلی کے سارے ریکارڈ توڑے ہیں: مسرت جمشید
انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں جو انصاف کی بات کرے گا، اس کو ووٹ دیں گے، اس حکومت نے کچھ اقدامات کیے ہیں، اللہ کرے اس کے اثرات نظر آئیں۔ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ حکمران آپس میں لڑ رہے ہیں، غریب عوام کی بات کوئی نہیں کر رہا۔








