توشہ خانہ کیس،عمران ،بشریٰ کو نیب کے نئے نوٹس پر عدالت نے کیا جواب طلب

0
119
bushra imran

اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی نیب کال اپ نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سماعت کی،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل سلمان صفدر اور عثمان ریاض گل عدالت کے سامنے پیش ہوئے،اسلام آباد ہائیکورٹ نےعمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نیب کی نئی توشہ خانہ انکوائری پر نیب کو نوٹس جاری کر دیا گیا،

عدالت نے نیب سے آئندہ ہفتے تک جواب طلب کر لیا، وکیل سلمان صفدر نے کہا عمران خان اور بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں پہلے سزا ہو چکی،دونوں میاں،بیوی کا اڈیالہ جیل میں ایک ٹرائل چل رہا ہے۔نیب کو کسی بھی قسم کے ایکشن لینے سے روک لیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ کال آپ نوٹس پہلے سے ہی غیر موثر ہے،

اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو اڈیالہ منتقل کرنے کا حکم

بنی گالہ میں میرے شہد میں کچھ ملایا گیا تھا،بشریٰ بی بی کا الزام

عمران ،بشریٰ کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری نہ لگانے پر توہین عدالت نوٹس

100ملین پاؤنڈز ریفرنس،عمران خان کی ضمانت کی درخواست ،نیب نے وقت مانگ لیا

عمران خان جیل میں شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست، نوٹس جاری

عمران خان سے خود کو اور آنے والی نسلوں سے محفوظ رکھیں،بشریٰ بی بی کی بیٹی کا بیان

عمران خان نے نیب نوٹس کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے،،عمران خان نے دائر درخواست میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے درخواست پر فیصلے تک نیب نوٹس معطل کرنے کی استدعا کی ہے،عمران خان نے بیرسٹر سلمان صفدر، عثمان گل اور خالد چوہدری کے ذریعے درخواست دائر کی ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایک ہی الزام کے کیسز میں مختلف قسم کی کاروائی نہیں ہو سکتی،نئی انکوائری میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر تحائف کی غیرقانونی فروخت کا الزام ہے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 16 اپریل کو نیب راولپنڈی میں طلب کیا گیا تھا

Leave a reply