صدر پریس کلب خضدار کی بم دھماکے میں موت پر مذمتی قرارداد قومی اسمبلی میں جمع

0
81
khuzdar

صدر پریس کلب خضدار مولانا صدیق مینگل کی شہادت پر مذمتی قرارداد قومی اسمبلی میں جمع کروائی گئی ہے

قرار داد جےیوآئی کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے قومی اسمبلی میں جمع کروائی ، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ 3 مئی کو جےیوآئی کے صوبائی نائب امیر اور خضدار پریس کلب کے صدر مولانا صدیق مینگل کو شہید کیا گیا۔ مولانا صدیق مینگل جمعہ کی نماز پڑھانے جارہے تھے۔اس سانحہ کے دوران دو راہگیر بھی شہید ہوئے۔ یہ واقعہ اس دن پیش آیا جس دن پوری دنیاء میں آذادی یوم صحافت پیش آیا۔ مولانا صدیق مینگل انتہائی شریف آدمی تھے، اور بے ضرر انسان تھے ۔بلوچستان میں ایک بار پھر جےیوآئی کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح دیکھا جاسکتا ہےکہ ملزم کس دیدہ دلیری کے ساتھ حملہ کرکے فرار ہوگیا۔ قرارداد میں وفاقی اور صوبائی حکومت سے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا

دوسری جانب بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) خضدارکے ضلعی ترجمان نے کہا کہ خضدار میں بدامنی کے واقعات روزکا معمول بن چکے ہیں، شہر میں بڑھتی ہوئی بدامنی صحافی، سیاسی تاجربرادری، ہندو اقلیتی رہنما ودیگرمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ عدم تحفظ کا شکار ہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناقص کارکردگی پر عوام سخت تشویش میں مبتلا ہیں، گزشتہ چند مہینوں سے شہر کی امن وامان کے خلاف پے درپے واقعات نے عوام کو نقل مکانی پر مجبور کردیا ہے ۔ تاجر، صحافی، سیاسی اوراقلیتی رہنما خود کو غیر محفوظ تصور کررہے ہیں ۔ خضدار چمروک پر دن دیہاڑے خضدار پریس کلب کے صدر وجے یوآئی کے صوبائی نائب امیر مولانا محمد صدیق مینگل کے گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بناکر دو راہ گیروں سمیت 3افراد کو جاں بحق کرنا المیے سے کم نہیں، مگر تاحال ملوث قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا جا سکا، اورشہر میں عوام عدم تحفظ کا شکار ہے عوام کی جان ومال عزت ونفس محفوظ نہیں ہے ۔ سینئر صحافی مولانا محمد صدیق مینگل کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف 9 مئی بروز جمعرات کے پہیہ جام ہڑتال کے کال کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں ۔

واضح رہے کہ آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان میں ایک اور صحافی شہید ہو گیا،خضدار پریس کلب کے صدر بم دھماکے میں شہید ہو گئے ہیں،چمروک کے مقام پر صدیق مینگل کی گاڑی کو دھماکے میں نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر شہید جبکہ مزید 9 افراد زخمی ہوئے

حکومتی نااہلی،سماعت سے محروم سینکڑوں بچوں کا مستقل معذور ہونے کا خدشہ

معذوری کا شکار طالبات کی ملی دارالاطفال گرلز ہائی سکول راجگڑھ آمد،خصوصی تقریب

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

وفاقی حکومت کی طرف سے پاکستان بیت المال کو سماعت وگویائی سے محروم بچوں کے لیے فنڈز نہ مل سکے ،

سماعت سے محروم بچے چلا رہے ہیں ریسٹورینٹ، صدر مملکت بھی وہاں پہنچ گئے، کیا کہا؟

ویلڈن پاک فوج، سماعت سے محروم افراد سننے اور بولنے لگے

چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

Leave a reply