ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد،بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی 6 اور بشریٰ بی بی کی 1 درخواست ضمانت کا معاملہ،
درخواستوں پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کی

بشری بی بی لیگل ٹیم کے ہمراہ عدالت کے روبرو پیش ہوئیں،بانی چئیر مین پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چوہدری عدالت پیش ہوئے،وکیل صفائی نے کہا کہ بانی چئیر مین کی درخواست ضمانت انسداد دہشت گردی عدالت نے گزشتہ روز منظور کر لی ہے۔ جج طاہر عباس سپرا نے استفسار کیا کہ کس بنیاد پہ منظور کی ہیں۔ وکیل صفائی نے کہا کہ بانی چئیر مین جائے وقوعہ پہ موجود نہ تھے۔بانی چئیر مین پی ٹی آئی کی عدالت میں پیشی کے لئے عدالت نے رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔ جج طاہر عباس سپرا نے استفسار کیا کہ رپورٹ کہاں ہے اور پراسیکیوٹر کہاں ہیں۔پولیس کی جانب سے خاموشی دیکھنے میں آئی،وکیل صفائی نے کہا کہ یہ جان بوجھ کر سابق وزیر اعظم کو عدالت میں پیش نہیں کر رہے – ہماری گزارش ہے عدالت میں پیش کیا جائے۔

جج طاہر عباس سپرا نے کہاکہ جہاں آپ ہوں وہاں عدالت پیش ہو جاتی ہے، یہ روایت آپ نے ڈالی،وکیل صفائی نے کہاکہ ہم تو عدالتوں میں پیش ہوتے ہیں،درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری میں ملزم کا عدالت میں ہونا ضروری ہے،جج طاہر عباس سپرا نے کہاکہ رپورٹ منگواتا ہوں آئندہ تاریخ تک طے کرتا ہوں سماعت کہاں ہوگی؟ عدالت نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں 19دسمبر اور بشریٰ بی بی کی ضمانت میں 2جنوری تک توسیع کردی ،عدالت نے کیس کی سماعت 19دسمبر تک ملتوی کردی

Shares: