باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنماؤں اور وفاقی وزرا نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر کڑی تنقید کی ہے
ن لیگی رہنما، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان لوگوں کو وضاحت دیتا ہے کہ وہ گرفتاری کیوں نہیں دے رہا،عمران خان بزدل ہے اور جیل جانے سے ڈرتا ہے، ورکرز کو کہتا ہے جیلیں بھرو خود زمان پارک میں بیٹھا ہوا ہے ،پرانے آرمی چیف کے کورٹ مارشل کا کہتا ہے اور نئے آرمی چیف کو کہتا ہے مجھے ملیں ،عمران خان بار بار اسٹیبلشمنٹ کو کہتا ہے میں یتیم ہوگیا ، مجھے گود لے لو،عمران خان کہتا ہے میں سیاسی طور پر یتیم ہوگیا ہوں میرے سر پر ہاتھ رکھو،
دوہرے نظام پہ اُٹھنے والے سوالات کا جواب دینا ہوگا 200 پیشیاں بمقابلہ 2 پیشیاں
2 سال جیل بمقابلہ فوری بیل،
6 ماہ تک"بیل" نہیں بمقابلہ ایک دن میں چار بیلیں
بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر سزا، غیرملکیوں سے فنڈ لینے پر خاموشی!سب چھوڑیں آئین توڑنے پہ تو سزا دیں #ترازو_کے_پلڑے_برابر_کرو pic.twitter.com/Rj6Y9onBkA— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) March 4, 2023
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ دوہرے نظام پہ اُٹھنے والے سوالات کا جواب دینا ہوگا 200 پیشیاں بمقابلہ 2 پیشیاں ،2 سال جیل بمقابلہ فوری بیل، 6 ماہ تک”بیل” نہیں بمقابلہ ایک دن میں چار بیلیں ،بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر سزا، غیرملکیوں سے فنڈ لینے پر خاموشی!سب چھوڑیں آئین توڑنے پہ تو سزا دیں
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے الیکشن کی تیاری شروع کر دی ہے ،جنرل الیکشن اگر پرانی مردم شماری کے تحت ہوئے تو 4 ماہ بعد پھر اگلے الیکشن نئی مردم شماری کے تحت کروانے پڑیں گئے، بہتر ہو تا تھوڑا انتظار کر لیا جاتا۔ عمران نیازی خود کہہ کر گئے تھے کہ جنرل الیکشن نئی مردم شماری کے مطابق ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن الیکشن سے نہیں بھاگ رہی۔ایک ساتھ الیکشن ہو ں۔ بار بار الیکشن سے ملکی خزانے پر بوجھ پڑتا ہے۔
فردوس عاشق نے اپنے حلقہ انتخاب میں کیا کارنامہ سرانجام دیا، تہلکہ خیز انکشاف
مشیر نہیں بلکہ جہنم میں تھی، فردوس عاشق اعوان کی ایک بار پھر گندی گالیاں