سائفر کیس، گواہان کے بیانات نہ ہو سکے،سماعت ملتوی

0
48
imran

سائفر کیس، اڈیالہ جیل میں آج سماعت ہو ئی

راولپنڈی اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت منگل تک ملتوی کر دی گئی، سائفر کیس میں استغاثہ کے 5 گواہان عدالت میں پیش کیے گئے،خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سماعت 31 اکتوبر تک ملتوی کر دی ،
استغاثہ کے طلب کردہ 5 گواہان کے بیانات قلم بند نہ ہو سکے،سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے تحریری حکمنامہ تک ملتوی کر دی گئی

تمام تحفظات کو سپریم کورٹ کے پاس لیکر جا رہے ہیں،وکیل عمران خان
چیرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدرنے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری دونوں درخواستیں مسترد ہو گئیں،ہم سے لگاتار زیادتی کی جا رہی ہے،چیئرمین کی گرفتاری نظربندی کا دورانیہ بڑھانے کے لئے سب کیا جا رہا ہے،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین کی درخواست پر 10 گھنٹے دلائل سنے،یہ ٹرائل خصوصی عدالت اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں مذاق بن چکا ہے،چیئرمین پی ٹی آئی نے پیغام دیا کہ سائفر کا ایشو قومی سلامتی کمیٹی کے سامنے رکھا گیا،سائفر ڈی کلاسیفائی ہوا تو سیکرٹ کیسے ہو گیا،سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے ملزم کے خلاف اہم ثبوت کا اسے علم ہونا چاہیئے، شاہ محمود قریشی سے زیادہ سائفر کیس کو کوئی نہیں جانتا، آج شاہ محمود بھی خفا تھے،جج سے گلہ کیا کہ وکلاء سے ملنے نہیں دیا جا رہا،یہ فیئر ٹرائل،اوپن ٹرائل نہیں ہے،یہ بند کمرے کا ٹرائل ہے،جو شفافیت کے تقاضوں کو پورا نہیں کررہا،نظر آ رہا ہے کہ جج صاحب کیا کرنا چاہ رہے ہیں،تمام تحفظات کو سپریم کورٹ کے پاس لیکر جا رہے ہیں،عمران خان کا پیغام ہے کہ یہ آفیشل سیکرٹ تھا ہی نہیں،یہ ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت تھی، شہباز شریف کے پاس 169 دن سائفر رہا انھیں اس کیس میں گواہ نہیں رکھا گیا،ایف آئی اے نے شہباز کو عدالتی نوٹس دیتی اور طلب کرتی ہے، چیئرمین کی ضمانت خارج اور اخراج مقدمہ کی درخواست مسترد ہونا حیران کن نہیں ہے،

سائفر کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،سائفر کیس کے 5 سرکاری گواہان کمرہ عدالت میں پہنچ گئے ،گواہان میں نادر خان ،عمران ساجد شامل ہیں ،سائفر کیس میں بطور گواہ محمد نعمان ، شمعون قیصر اور فرخ عباس بھی پیش ہو گئے

گزشتہ سماعت پر جیل میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کی گئی تھی جس کے بعد عدالت نے گواہان کو طلب کیا تھا،

دوسری جانب آج اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے، عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اخراج مقدمہ کی درخواست بھی مسترد کر دی۔

عمران خان آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے سیکشن 5 اور 9 کے مرتکب ٹھہرے، چارج شیٹ
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر سائفرکیس میں لگی چارج شیٹ منظرعام پر آگئی،جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے چارج شیٹ آج چیئرمین پی ٹی آئی کو پڑھ کر سنائی تھی، چارج شیٹ میں کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے بطور وزیراعظم غیرقانونی سائفر اپنے پاس رکھا، چیئرمین پی ٹی آئی نے سیکرٹ دستاویز کو غلط طریقے سے استعمال کیا، سائفر پاکستان اور امریکہ کے درمیان انتہائی خفیہ دستاویز تھی، سیکرٹ دستاویز کو ممنوع مقام جلسے میں غلط طریقہ کار سے استعمال کیا،سائفر کی خفیہ معلومات کو غیر ضروری افراد تک پہنچایا، ریاست کے مفاد کے خلاف معلومات آگے استعمال کرنے کے مجاز نہیں تھے،وزارت خارجہ نے اعتماد کرتے ہوئے سائفر آپ کو فراہم کیا،آپ نے سائفر اپنے پاس رکھتے ہوئے سیاسی مقاصد لیے استعمال کیا،آپ نے اس عمل سے سائفر، ملک کے سیکیورٹی سسٹم پر کمپرومائز کیا،آپ کے اس عمل سے ریاستِ پاکستان کی سیفٹی متاثر ہوئی،28 مارچ 2022 بنی گالا اجلاس میں ملزم شاہ محمود قریشی کے ہمراہ آپ نے سائفرکو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کی،آپ نے بدنیتی کی بنیاد پر سائفر اپنے حق میں استعمال کرتے ہوئے قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالا، وزارتِ خارجہ کی طرف سے سائفر آپ کو بھیجا گیا، آپ نے پاس رکھا اور واپس نہیں بھیجا، غیرمجاز ہونے کے باوجود سائفر غیرقانونی طور پر سائفر اپنے پاس رکھا، سائفرسیکیورٹی، ملک کےسیکرٹ سیکیورٹی سسٹم کو آپ نے کمپرومائز کیا،بیرون ملک پاکستان کے سیکیورٹی سسٹم کو کمپرومائز کیا،آپ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے سیکشن 5 اور 9 کے مرتکب ٹھہرے ہیں،

شاہ محمود قریشی پر فرد جرم کا متن ” آپ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے جرم میں معاونت کی ، جس طرح چیئرمین پی ٹی آئی نے جرم کیا اسی طرح آپ بھی شریک جرم ٹھہرے ، آپ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی سیکشن 5 اور 9 کے مرتکب ٹھہرے ہیں ”

سائفر معاملہ؛ اعظم خان کے بعد فارن سیکرٹری بھی عمران خان کیخلاف گواہ بن گئے

پاکستانیوں کا بائیکاٹ میکڈونلڈ ویران
ورلڈ کپ 2023: 256 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کے 8 کھلاڑی آؤٹ
سولہ سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی اور زہریلی اشیاء کھلانے کے واقعہ میں اہم ہیشرفت
کورکمانڈر کانفرنس: دشمن عناصر کیخلاف پوری قوت سے نمٹنے کا عزم
نگران وزیراعظم کی چین کے صدر کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں شرکت

Leave a reply