سولہ سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی اور زہریلی اشیاء کھلانے کے واقعہ میں اہم ہیشرفت

دوران علاج لڑکی دم توڑ گئی ہے، ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔
0
51
crime

کراچی میں سولا سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی اور زہریلی اشیاء کھلانے کے واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں اور پولیس کا کہنا ہے کہ متوفیہ کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ہے جبکہ لواحقین کے مطابق لڑکی گلشن اقبال بلاک 13 کے بنگلے میں ملازمہ تھی۔ اتوار کو صبح لڑکی معمول کے مطابق بنگلے میں کام کرنے گئی تھی اور اس اس حوالے سے لواحقین نے مزید بتایا کہ بنگلے میں کام ختم کرنے کے بعد لڑکی گھر آئی تو اس کی حالت تشویشناک تھی، جس کے بعد اسے انتہائی تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

علاوہ ازیں لواحقین نے الزائد عائد کیا کہ بنگلے کے مالک گھر میں نہ ہونے پر ان کے بیٹوں نے لڑکی کو بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا اور گھر والوں نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا کر زہر دیا گیا ہے اور لواحقین کا کہنا ہے کہ دوران علاج لڑکی دم توڑ گئی ہے، ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
کورکمانڈر کانفرنس: دشمن عناصر کیخلاف پوری قوت سے نمٹنے کا عزم
نگران وزیراعظم کی چین کے صدر کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں شرکت
محمد بن سلمان کا سعودی عرب،پہلی بار ہو رہا”ریاض فیشن ویک”
حنیف عباسی کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت،فیصلہ محفوظ
جبکہ لڑکی کی موت کے بعد پولیس نے لواحقین سے رابطہ کیا۔ ابتدائی رپورٹ میں زہریلی چیز کھانے کے شواہد ملے ہیں اور پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کی تاحال تصدیق نہیں ہوئی، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد وجہ موت معلوم ہو سکے گی۔

Leave a reply