عمران ایماند داری کےبھاشن دیتاتھا لیکن خود کرپشن میں لتھڑاپڑا. مریم نواز

جو لوگ اسحاق ڈار پر تنقید کرتے ان کو پارٹی میں رہنے کا حق نہیں. شہباز شریف
Maryam Nawaz Sharif

مسلم لیگ نواز کی چیف آرگنائزر اور نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ اقتدارجانے پرنوازشریف نے کبھی امریکا سے مددنہیں مانگی،جوایماند داری کےبھاشن دیتاتھاوہ کرپشن میں لتھڑاپڑاہے، نواز شریف کے9 سال نکال دیں توکھنڈرات کےعلاوہ کچھ نہیں بچتا۔ جبکہ اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف یہاں بیٹھے ہرشخص کے دل میں بستےہیں،آپ سب کا بہت بہت شکریہ کہ آپ نے اپنی سرپرستی سے نوازا،تمام منتخب اراکین کودل کی گہرائیوں سےمبارکبادپیش کرتی ہوں،شہبازشریف کو بھی خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔


انہوں نے مزید کہا کہ شہبازشریف کو لٹا پٹا پاکستان ملا،شہبازشریف،اسحاق ڈارنےمشکلات کے باوجود ملک کوچلاکردکھایا،اورمشکل حالات میں اتحادی حکومت کوچلایا،شہبازشریف خراج تحسین اوراسحاق ڈارتعریف کےمستحق ہیں،نوازشریف کے9سال نکال دیں توکھنڈرات کےعلاوہ کچھ نہیں بچتا۔ جبکہ چیف آرگنائزرمسلم لیگ ن نے کہاکہ ن لیگ نےمشکل ترین مسائل،انتقام کےباوجودصبرکادامن نہیں چھوڑا،نوازشریف کو اٹک قلع کےزندانوں میں پھینکاگیا،لیکن انہوں نےکسی کوگھرجلانے اورشہداءکی یادگاروں کوجلانےکانہیں کہا،ملک کوبنانےوالے ہاتھ کبھی ملک نہیں توڑسکتے، نوازشریف غیراخلاقی زبان بولناتودور کسی کا نام لیناپسند نہیں کرتے۔


چیئرمین تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جو ایمانداری کےبھاشن دیتا تھا وہ کرپشن میں لتھڑاپڑاہے،عوام نے لیڈرکےروپ میں گیڈردیکھ لیے،شہداء کسی ادارےکے نہیں بلکہ پوری قوم کےہوتےہیں،جس جہازپربیٹھ کرآئی تھی وہ جماعت اسی جہازپرواپس چلی گئی،امیدہےبھیانک جرم کرنےوالےانجام کوپہنچیں گے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ نوازشریف بیٹی کولیکرجیل چلےگئے،لیکن کارکنان پرآنچ نہیں آنےدی،سینہ تان کر مشکلات کا سامناکیا،نوازشریف کو مٹانےوالے کئی آئے اور کئی چلے گئے،دھمکانے اورتبدیلیاں لانےوالےجہاں سےآئےوہیں واپس چلےگئے،نوازشریف پوری آب وتاب کےساتھ سیاست کےمیدان میں چمک رہاہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
شہباز شریف بلامقابلہ مسلم لیگ ن کے صدر جبکہ مریم نواز سینئر نائب صدر منتخب
کئی کپتانوں نے ورلڈکپ جیتے کسی نے اپنے ملک کی تباہی نہیں کی،ناز بلوچ
تعلقات میں پیش رفت کیلیے بھارت کو امن کی راہ میں موجود رکاوٹوں کو ہٹانا ہو گا ، بلاول
میرے ساتھ کچھ نہیں ہوا،موٹروے انسپکٹر پر زیادتی کا الزام لگانیوالی خاتون کا بیان
سری لنکن کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے پرستار نکلے
خیبر پختونخوا کے یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو توہین عدالت کا نوٹس جاری
نو اور دس مئی کو ایف سی چیک پوسٹ پر حملے میں ملوث ملز مان کی 14 روزہ جودیشل ریمانڈ منظور
انہوں نے مزید کہا کہ مشکل وقت میں کوئی کارکن اوررہنماپارٹی چھوڑکرنہیں گیا،مشکل وقت آیاتوپارٹی نوازشریف کےساتھ کھڑی ہوگئی،نوازشریف نےذاتی مفاد پر کبھی ملکی مفاد کو ترجیح نہیں دی،دوسروں ملکوں کےسینیٹرزکوکہاجاتاہےکہ میرے لیےبیان دےدو،نوازشریف نےیہ کبھی نہیں کہاکہ اقتدارسےچلاگیاتوامریکاکوآوازیں دوں،ہماری پارٹی پرمشکلات آئیں لیکن بہادری سےمسائل کاسامناکیا،کوئی یہ نہیں کہہ سکتانوازشریف نےکبھی جلاؤگھیراؤکی ترغیب دی ہو۔ جبکہ مریم نوازنے کہاکہ الیکشن میں قیادت نوازشریف خود کریں گے،اب الیکشن زیادہ دور کی بات نہیں،امیدکرتےہیں اس سال الیکشن کا مرحلہ آئےگا،مسلم لیگ ن کوگلی کےلیول تک فعال کریں،عہدوں کو کارکردگی کےساتھ منسلک کیاجائے،میرٹ کوفروغ ملناچاہیے،جماعت میرٹ کوفوقیت دے۔


دوسری جانب اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مریم نواز میری بیٹی ہے، میں ہمیشہ اسے گڑیا کہتا ہوں، اس نے چیف آرگنائزر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد بہت محنت کی، یہ بہت باہمت ہے جو ملک کے ہر کونے میں جارہی ہے۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ چند باتیں دل کھول کر کرنا چاہتا ہوں، اس جنرل کونسل کے اجلاس کو کئی بار مؤخر کرایا، لیکن اب الیکشن کمیشن کی تلوار لٹک رہی تھی، اسی لئے پارٹی اجلاس بلایا، اور ایک بار پھر میرے سر پر صدر کی پگ باندھ دی گئی، بلامقابلہ پارٹی صدر منتخب کرنے پر سب کا مشکور ہوں۔


صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت نواز شریف کی امانت ہے، چاہتا ہوں میں چاہتا تھا کہ قائد مسلم لیگ ن پاکستان آئیں اور میں یہ امانت ان کے حوالے کردوں، میں صرف ان کا سپاہی بن کر خدمت کروں گا، دعا ہے وہ جلد پاکستان آئیں، انتخابات لڑیں اور چوتھی بار وزیراعظم بنیں۔ جبکہ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے جن حالات میں اقتدارسنبھالا یہ پھولوں کی سیج نہیں تھی، ہم نے ہمت نہیں ہاری اور اتحادیوں کے ساتھ مل کر مشکلات کا سامنا کیا، ہمارے سینگھ آج بھی آئی ایم ایف سے پھنسے ہوئے ہیں، ہم آئی ایم ایف کی شرائط منظور کرنے کیلئے الٹے سیدھے ہوگئے، لیکن مشکل معاشی حالات کے باوجود تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا۔

شہبازشریف نے کہا کہ ہم ملکی مفاد کی خاطر آئی ایم ایف سے بات کرنے کی کوشش کررہے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈز کے ساتھ مختصر مدت کا ہی معاہدہ ہوجائے تاکہ ہم بڑے معاشی چلینجز سے نکل جائیں، اسحاق ڈار رات دن جس طرح ملک کی معیشت بہتر کرنے کے لیے محنت کررہے ہیں وہ سب کے سامنے ہے، لیکن کچھ لوگ ان کی ٹانگیں کھینچ رہے ہیں، جو لوگ نواز شریف اور اسحاق ڈار کیخلاف باتیں کر رہے ہیں ان کو پارٹی میں رہنے کا حق نہیں۔

Comments are closed.