عمران فاروق قتل کیس، دوران سماعت وکیل نے کیا دعویٰ کر دیا؟

0
41

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران فاروق قتل کیس ، سزا کے خلاف مجرموں کی اپیلوں پر سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی

چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سماعت کی ،سزا یافتہ مجرم محسن علی کے وکیل عارف خان کے دلائل مکمل کرلیے،وکیل نے کہا کہ ایسا کوئی ریکارڈ نہیں کہ معظم علی نے محسن علی یا کاشف خان کامران کی مالی معاونت کی ہو، اگر ٹریول ایجنٹ کو ٹکٹ کے پیسے دیئے تو وہ بینکنگ ٹرانزیکشن سے ثابت ہونا چاہیے،ایسی کوئی چیز ریکارڈ پر نہیں کہ عمران فاروق کے قتل کا حکم الطاف حسین نے دیا ہو،ایسا کوئی بیان بھی ریکارڈ نہیں کہ الطاف حسین کو عمران فاروق کی لیڈرشپ سے خطرہ تھا،

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ برطانوی انویسٹی گیٹرز نے عمران فاروق کی ڈائری سے جس پیج کا حوالہ دیا اس پر کیا کہیں گے؟ جس برٹش انوسٹی گیٹر نے وہ ریکور کیے، اس نے یہاں آ کر بیان بھی ریکارڈ کرایا، گواہ نے کہا اوریجنل ڈائری کا پیج ریکور کیا جس کا یہ ترجمہ ہے،آپ نے اس کی مخالفت نہیں کی، اس بیان پر جرح کیوں نہ کی؟

عمران فاروق قتل کیس میں گرفتارملزمان کو سزا سنا دی گئی

عمران فاروق قتل کیس، مجرمان کی سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت کے دوران اہم انکشاف

واضح رہے کہ عدالت نے عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار تینوں ملزمان کو عمر قید اور 10،10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا ئی تھی ،اے ٹی سی اسلام آباد نے عمران فاروق قتل کیس کافیصلہ سنایا تھا،عدالت نے فیصلے میں کہا کہ تینوں ملزمان عمران فاروق کے ورثاء کو 10، 10 لاکھ روپے ادا کریں گے، ملزم معظم علی، محسن علی اور خالد شمیم نے ویڈیو لنک کے ذریعے مقدمے کا فیصلہ سنایا

تفصیلی فیصلے میں عدالت نے کہا کہ ثابت ہواعمران فاروق کوقتل کرنے کاحکم متحدہ بانی نے دیا، 39 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلے میں عمران فاروق قتل کیس کی وجوہات جاری کی گئی ہیں۔ تفصیلی فیصلے میں عدالت نے کہاکہ ایم کیوایم لندن کے 2 سینئر رہنماﺅں نے یہ حکم پاکستان پہنچایا ،معظم علی  نے نائن زیروسے قتل کیلئے لڑکوں کاانتخاب کیا،عمران فاروق کے قتل کیلئے محسن علی اور کاشف کامران کو چنا گیا،محسن اورکاشف کوبرطانیہ لےجا کر قتل کیلئے بھر پور مدد کی گئی

Leave a reply