بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی
بانی پی ٹی آئی کی جانب سے نعیم حیدر پنجوتھا پیش ہوئے،نعیم حیدر پنجوتھا نے التواء کی استدعا کر دی،کہا کہ گزشتہ روز فواد چوہدری نے 19 ستمبر تک کیس کے التوا کی درخواست دی تھی۔ ممبر سندھ نے کہا کہ وہ کیس الگ ہے، بانی پی ٹی آئی کا کیس الگ ہے۔ نعیم پنجوتھا نے کہا کہ شعیب شاہین مختلف کیسز میں مصروفیت کے باعث نہیں آ سکے۔ ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ فواد چوہدری کو حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دینی چاہئیے تھی۔ حکام الیکشن کمیشن نے کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی کے خلاف گواہوں کے بیانات ریکارڈ ہونے تھے۔ ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ ہائیکورٹ کے آرڈر کے مطابق بانی پی ٹی آئی ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہو سکتے ہیں۔ نعیم پنجوتھا نے کہا کہ جیل حکام کے مطابق ویڈیو لنک کی سہولت موجود نہیں۔الیکشن کمیشن نے سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کردی
توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان اور فواد چودھری پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے ،چارج شیٹ کے مطابق عمران خان اور فواد چوہدری نے 2022ء میں الیکشن کمیشن کے خلاف منصوبہ بندی سے تضحیک آمیز مہم کا سلسلہ شروع کیا ملزمان نے ایک نہیں متعدد بار الیکشن کمیشن اور سربراہ کے خلاف متعصبانہ اور تضحیک آمیز زبان استعمال کی، ملزمان نے 12جولائی 2022ء کو بھکر میں عوامی جلسے کے دوران الیکشن کمیشن کے خلاف غیر پارلیمانی زبان استعمال کی ملزمان نے 18جولائی اور 27 جولائی کو عوامی جلسوں میں الیکشن کمیشن اور سربراہ پر من گھڑت الزامات عائد کیے،ملزمان نے 4 اگست اور 10 اگست 2022ء کو الیکشن کمیشن کو اسکینڈلائز کیا، عمران خان اور فواد چوہدری نے جلسوں میں آئینی ادارے کو تضحیک کا نشانہ بنایا ،مطلوبہ شواہد، ویڈیوز اور دستاویزات کے مطابق ملزمان کے خلاف ٹرائل شروع کیا جائے ملزمان نے الیکشن ایکٹ کے تحت الیکشن کمیشن آف پاکستان کی توہین کی سپریم کورٹ کی آبزرویشن کے تحت الیکشن کمیشن ملزمان کے خلاف کارروائی کا مجاز ہے.
جسٹس طارق محمود جہانگیری کو مشکوک کال اور میسجیز موصول
جسٹس طارق جہانگیری کیخلاف سوشل میڈیا مہم ، غریدہ فاروقی،حسن ایوب،عمارسولنگی کو نوٹس
تحریک انصا ف،یہودی صیہونی لابی کا گٹھ جوڑ،ثبوت سامنے آ گئے
پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت
جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں
اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا
سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا
صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی
توشہ خانہ،نئی پالیسی کے تحت تحائف کون لے سکتا؟قائمہ کمیٹی میں تفصیلات پیش
باسکن رابنز پاکستان کو اربوں روپے جرمانے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا سامنا
اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک