عمران خان کے سابقہ دوست اور صحافی محسن بیگ نے ڈان ٹی وی کے پروگرام "ان فوکس” میں نادیہ نقی سے گفتگو کرتے ہوئے دعوی کرتے ہوئے کہا: آج کل سابق وزیر اعظم عمران خان بہت بڑے امریکہ کے مخالف بنے ہوئے اور امریکہ کے خلاف نعرہ بازی کررہے لیکن امریکہ کے ایجنٹ تو یہ خود ہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ: عمران خان ایک جھوٹا انسان ہے اور یہ تو اپنے گھر کھانا بھی نہیں کھاتا یہ خود کہتا کہ مجھے بھوک بھی دوسرے گھر جاکر لگتی ہے.
چیئرمین تحریک انصاف @ImranKhanPTI آج کل بڑے امریکہ کیخلاف نعرے لگا رہے لیکن یہ خود امریکن ایجنٹ ہیں اور اس کا ثبوت یہ ہے کہ ای-7 میں ان کے گھر کا کرایا تقریبا آٹھ سال تک امریکن قونصلیٹ نے دیا۔ @MohsinBaigMedia کا الزام pic.twitter.com/FuO7IAgFYg
— Malik Ramzan Isra (@MalikRamzanIsra) July 25, 2022
جب میزبان نادیہ نقی نے انہیں کہا کہ آپ بہت بڑا سنگین الزام لگا رہے تو ان کا کہنا تھا کہ: عمران خان کے ای-7 میں گھر کا کرایہ امریکن قونصلیٹ تقریبا 8 سال تک ادا کرتا رہا ہے.
اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے اینکر سلیم صافی نےکہا: طویل عرصے تک عمران خان کے قریب ترین رہنے والے محسن بیگ کا نیا انکشاف (بنی گالہ شفٹ ہونے سے قبل ) عمران خان کے ای سیون والے گھر کا کرایہ 8 سال تک امریکی قونصلیٹ ادا کرتا رہا ہے جسے محسن بیگ عدالت میں ثابت کرنے کو تیار ہیں.
صحافی نصراللہ ملک کا کہنا ہے کہ: اسلام آباد کے سیکٹر ای سیون میں عمران خان کے کرائے والے گھر کا کرایہ آتھ سال تک امریکی سفارتخانہ دیتا رہا۔ سینئر صحافی محسن بیگ کا عمران خان پر سنگین الزام۔ عمران خان میرے خلاف مقدمہ کریں صحافی کا چیلنج۔ الزام بڑا سنگین ہے مقدمہ تو بنتا ہے.
پیپلز پارٹی کی رہنماء سحر کامران نے کہا کہ: محسن بیگ نےانکشاف کیا ہے کہ عمران خان کے گھر کا کرایہ امریکن قونصلیٹ ادا کرتا رہا.
عمران خان کے E-7 کے گھر کا کرایہ 8 سال امریکی سفارتخانہ دیتا تھا، محسن بیگ کا انکشاف @MohsinBaigMedia #InFocus @Dawn_News @PPP_Org pic.twitter.com/N9Z0nW9B6I
— Senator Sehar Kamran T.I. (@SeharKamran) July 24, 2022
واضح رہے کہ تادم تحریر تحریک انصاف یا عمران خان کی طرف سے محسن بیگ کے الزام کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے دوسری جانب باغی ٹی وی اسلام آباد نے امریکن قونصلیٹ سے اس دعوی کی تصدیق کیلئے رابطہ کیا تاہم انہوں نے بھی اس حوالے سے کوئی جواب نہیں دیا ہے.










