وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں احسن اقبال نے لکھا کہ عمران نیازی انسانوں کو اپنے مقاصد کے لیے ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرتا ہے۔
عمران نیازی انسانوں کو ٹشو پیپر کی طرح اپنے مقاصد کے لئے استعمال کرتا ہے۔اگر اس میں جرات ہے تو شہباز گل کے بیان کی ذمہ داری قبول کرے کہ میرے کہنے پہ شہباز گل نے یہ بیان دیا تھا۔فارن فنڈنگ کے عوض دشمنوں کے ایجنڈے پہ پاکستان میں سیاسی اور اداراجاتی انارکی پھیلانے کی سازش کا مہرہ ہے
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) August 10, 2022
احسن اقبال نے مزید لکھا کہ عمران خان میں جرات ہے تو ذمہ داری قبول کرے کہ ان کے کہنے پر شہباز گل نے بیان دیا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران نیازی فارن فنڈنگ کے عوض دشمنوں کے ایجنڈے پر سیاسی اور ادارہ جاتی انارکی پھیلانےکی سازش کا مہرہ ہے۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو دو روز قبل بنی گالہ چوک سے گرفتار کیا گیا تھا جس کی عمران خان نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہباز گل کو گرفتار نہیں بلکہ اغوا کیا گیا۔
عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہباز گل نے جو کہا اگر قانون کے خلاف تھا تو اس پر چارج لگائیں اور شہباز گل کو عدالت میں صفائی پیش کرنے کا موقع دیں۔
دوسری جانب وفاقی وزیر نے شہباز گل کے واقع پر کہا کہ پوری جماعت ہی ڈرامہ باز ہے۔
انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی کی فوٹیج نے ان کے ڈرامہ کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔