عمران خان کے خلاف ٹیریان کیس ایک بار پھر ناقابل سماعت قرار

اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بینچ نے دو ججز کا سنایا جانے والا فیصلہ درست قرار دے دیا
imran terian

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف درخواست مسترد کردی

اسلام آباد ہائیکورٹ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف مبینہ بیٹی چھپانےپر نااہلی کی درخواست پر سماعت کی،جسٹس طارق محمود جہانگیری کی سربراہی میں لارجر بنچ نےسماعت کی،جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز بنچ میں شامل ہیں،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ” اس فائل میں ایک بند لفافہ ہے وہ کھولیں،دو ججز کا فیصلہ ہے، دو ججز درخواست ناقابل سماعت قرار دے چکے ہیں”،اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف درخواست مسترد کردی،عمران خان کے خلاف ٹیریان کیس ایک بار پھر ناقابل سماعت قرار دے دیا گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بینچ نے دو ججز کا سنایا جانے والا فیصلہ درست قرار دے دیا

شہری محمد ساجد نے بانی پی ٹی آئی کی نااہلی کیلئے درخواست دائر کر رکھی ہے،تین رکنی بنچ میں سے دو ممبران نے ایک سال پہلے کیس ناقابلِ سماعت قرار دے دیا تھا،دو ججز نے اپنا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی آفیشل ویب سائٹ پر اپلوڈ کر دیا تھا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے فیصلہ اپلوڈ ہونے کی کچھ ہی دیر بعد ہٹوا دیا تھا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے پریس ریلیز کے ذریعے تین رکنی بینچ تحلیل کر دیا تھا،اسلام آباد ہائیکورٹ کی پریس ریلیز میں بینچ دوبارہ تشکیل دینے کا لکھا گیا تھا

ٹیریان کیس کی نئی سماعت مقرر کرنا بانی پی ٹی آئی کو ناحق جیل میں رکھنےکامنصوبہ ہے،پی ٹی آئی

عمران خان لاپتہ، کیوں نہ نواز شریف کیخلاف مقدمے کا حکم دوں، عدالت کے ریمارکس

لاپتہ افراد کا سراغ نہ لگا تو تنخواہ بند کر دیں گے، عدالت کا اظہار برہمی

لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

 لگتا ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر پولیس والوں کو کوئی دلچسپی نہیں

واضح رہے کہ اسلام آباد کے شہری محمد ساجد نے عمران خان کی نااہلی کی درخواست دائر کر رکھی تھی ,درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان نے کاغذاات نامزدگی جمع کراتے وقت غلط معلومات فراہم کیں ،عمران خان نے بچوں کی تفصیل میں ایک بچے کی معلومات چھپائیں، عمران خان نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اپنی بیٹی کا ذکر نہیں کیا درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت کاغذات نامزدگی میں جھوٹ بولنے پر عمران خان کو نااہل قرار دے، عدالت آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت عمران خان کو نااہل قرار دے۔

ٹیریان وائیٹ کیس، تحریک انصاف کی جانب سے تین رکنی بنچ کے فیصلے کا خیر مقدم
ٹیریان وائیٹ کیس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین رکنی بنچ کا فیصلہ ،پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے تین رکنی بنچ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا ہے، ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ عدّت کیس کیطرح یہ معاملہ بھی نہایت لغو، بیہودہ، گھٹیا اور منصوبہ سازوں کی ذہنی پستی کی علامت تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو ججز واضح طور پر اس معاملے پر پہلے ہی فیصلہ صادر کرچکے تھے جسے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے ذریعے تکنیکی طور پر دوبارہ زندہ کرنے کی مایوس کن کوشش کی گئی، قوم سمجھ چکی ہے کہ بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے خلاف قائم تمام مقدمات کے اہداف سیاسی ہیں، ان تمام مقدّمات کے اہداف خوفزدہ کرکے عمران خان جو جھکنے پر مجبور کرنا یا ان کی کردار کشی کرکے عوام میں ان کے خلاف بدظنی کو ہوا دینا ہے،

Comments are closed.