لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

0
82

لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کی عدم بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،

لاپتہ افراد کی عدم بازیابی پر سندھ ہائیکورٹ تمام اداروں پر برہم ہو گئی، جسٹس نعمت اللہ نے کہاکہ ایسی کیا وجہ ہے تفتیشی افسر لاپتہ افراد کو بازیاب نہیں کر پارہے، کیا مشکلات ہیں تفتیشی افسران لاپتہ شہریوں کا سراغ تک نہیں لگا پارہے؟

عدالت نے کہا کہ آئی جی سندھ مشتاق مہر پیش ہوکر بتائیں لاپتہ افراد بازیاب کیوں نہیں ہو پا رہے؟ جسٹس نعمت اللہ نے کہاکہ اب ہم چیف سیکریٹری سندھ کو بھی طلب کریں گے۔اب ہم ظلم کسی کے ساتھ نہیں ہونے دیں گے،لوگ پریشان ہیں کسی کو کوئی احساس ہی نہیں، کئی جے آئی ٹیز اور پی ٹی ایف کے اجلاس ہوچکے ہیں مگر نتائج صفرہیں۔

سندھ ہائیکورٹ لاپتہ بچوں کی عدم بازیابی پر پولیس حکام پر برہم ،بڑا حکم دے دیا

لاپتہ افراد بازیابی کیس: ہائی کورٹ نےغفلت برتنے پر 4 ڈی ایس پیز معطل کردیئے

سندھ ہائیکورٹ کا تاریخی کارنامہ،62 لاپتہ افراد بازیاب کروا لئے،عدالت نے دیا بڑا حکم

انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی کیس میں عدالت کے ریمارکس

عمران خان لاپتہ، کیوں نہ نواز شریف کیخلاف مقدمے کا حکم دوں، عدالت کے ریمارکس

عدالت نے کہاکہ پی ٹی ایف کی ہدایت پر عملدرآمد نہیں ہوتا تو کسی تفتیشی افسر کو سزا دی؟فوکل پرسن محکمہ داخلہ نے کہاکہ ابھی تک کسی تفتیشی افسر کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی، عدالت نے کہاکہ جے آئی ٹیز اور پی ٹی ایف حکام اپنے احکامات پر عملدرآمد کرانے سے قاصر ہیں، پراسیکیوٹر حبیب احمد نے کہاکہ لاپتہ شہریوں کو حراست میں نہیں لیا،

حراستی مراکز سے رپورٹ پیش نہ کرنے عدالت وفاقی حکومت کے وکیل پر برہم ہو گئی اور 30 مارچ تک تمام تفصیلات طلب کرلیں،سندھ ہائیکورٹ نے آئی جی سندھ کو ذاتی حیثیت سے طلب کرلیا۔

لاپتہ افراد کا سراغ نہ لگا تو تنخواہ بند کر دیں گے، عدالت کا اظہار برہمی

Leave a reply