اٹک،عمران خان کے وکلا نے پولیس اہلکار کی وردی پھاڑ دی،مقدمہ درج

0
35
imrankhan01

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل پر مقدمہ درج کر لیا گیا

شیر افضل مروت اور عمیرخان نیازی پر مقدمہ درج کیا گیا،دونوں وکلاء پر اٹک کے سٹی تھانے میں مقدمہ درج ہوا ،مقدمہ ڈپٹی سپریٹنڈنٹ جیل اٹک کی مدعیت میں درج کیا گیا، درج مقدمہ کے متن میں کہا گیا کہ دونوں وکلاء چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے آئے،جیل لاک اپ ہونے کے بعد ملاقات ممکن نہیں ،دنوں وکلاء نے مشتعل ہوئے اوربدتمیزی کی ، دونوں وکلاء مجھ پر حملہ آور بھی ہوئے ، دونوں وکلاء نے ہیڈ وارنٹ منشی کی وردی بھی پھاڑی،اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں،پولیس ملازمین واقعہ کے عینی شاہد ہیں

شیر افضل مروت نے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقدمے میں لگائے گئے الزامات ہمارے لئے حیران کن ہیں،پولیس نے نیکی یہ کی ہے کہ جس کے کپڑے پھارے گئے وہ مرد رکھا ہےان سے کوئی بعید نہیں کہ مرد کی بجائے عورت کے کپڑے پھاڑنے کا بھی الزام لگا دیتے، اگر یہ 20 مقدمات اور بھی درج کر دیں تو ہم پھر بھی چیرمین کے ساتھ کھڑے ہیں،میرے مقدمے سمیت پاکستان میں ہونے والی تمام ایف آئی آرز ایک کمپنی کر رہی ہے،
ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر رہے ہیں،ہمیں گرفتاری سے کوئی ڈر نہیں ہے، بے شک گرفتار کر لیں،

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل علی اعجاز بٹر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء کو حراساں کیا جارہا ہے، ہمیں چیئرمین پی ٹی آئی کی وکالت کرنے سے روکا جا رہا ہے، خواجہ حارث جن کا سیاست سے کوئی تعلق ہی، عدالت میں ایک فیس بُک اکاونٹ کے بارے بات کرنے پر اُنکو بھی نوٹس کر دیا گیا، انکا خیال ہے کہ وکلاء ڈر جائیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی کی وکلات سے پیچھے ہٹ جائیں گے تو یہ انکی بھول ہے، وکلاء ہمیشہ آئین کی بلادستی کیلئے کھڑے ہوئے ہیں، وہ وقت بھی قریب ہے کہ وکلاء کی تحریک کا آغاز ہونے جا رہا ہے،

واضح رہے کہ ہفتے کے روز عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں سزا سنائی گئی،عمران خان کو زمان پارک لاہور سے گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کیا گیا، عمران خان کو ہفتہ کی شام اٹک جیل میں منتقل کیا گیا، اگلے روز اتوار تھا اور جیل میں ملاقات کے لئے وقت اور دن مقرر ہوتا ہے، عمران خان سے وکیل ملنے کے لئے گئے لیکن ملاقات کا وقت ختم ہو چکا تھا اسلئے ملاقات نہیں ہو سکی، پیر کو عمران خان سے وکیل کی ملاقات ہوئی جس کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ میں سزا کے خلاف اپیل دائر کی گئی،

عمران خان کی گرفتاری کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان 

عمران خان کی گرفتاری کیسے ہوئی؟ 

چئیرمین پی ٹی آئی کا صادق اور امین ہونے کا سرٹیفیکیٹ جعلی ثابت ہوگیا

پیپلز پارٹی کسی کی گرفتاری پر جشن نہیں مناتی

عمران خان کی سزا کے خلاف اپیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر

Leave a reply