عمران خان کو حاضری یقینی بنانے کے لیے آخری موقع دے دیا

0
83

وفاقی دارالحکومت کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کو حاضری یقینی بنانے کے لیے آخری موقع دے دیا۔

وفاقی دارالحکومت کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کو حاضری یقینی بنانے کے لیے آخری موقع دے دیا۔ بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں ممنوعہ فنڈنگ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی اور عدالت نے عمران خان کی غیر حاضری پر انہیں حاضری یقینی بنانے کا آخری موقع دے دیا ہے۔

عدالت نے عمران خان کو 31 جنوری کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا اور تحریری حکمنامے میں کہا کہ عمران خان آئندہ سماعت پر ہر صورت عدالت میں پیش ہوں۔ اسلام آباد کی بینکنگ کورٹ نے عمران خان کو جلد شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا۔ عمران خان کی درخواست پر بینکنگ کورٹ کے جج نے آخری موقعے کا حکمنامہ جاری کر دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر ممنوعہ فنڈنگ کیس میں بینکنگ کورٹ اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی عبوری ضمانت میں 31 جنوری تک توسیع دیتے ہوئے انہیں شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا تھا. عمران خان سمیت دیگر ملزمان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر بینکنگ کورٹ کی جج رخشندہ شاہین نے سماعت کی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
سعودی عرب میں جسمانی طور پر ساتھ جُڑے دو عراقی بچوں کا کامیاب آپریشن
سندھ حکومت نے بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کیلئے الیکشن کشمنر کو خط لکھ دیا
برلن میں پاکستانی مشن کا 33 گاڑیاں خریدنے کا انکشاف
بینکوں کا پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کے سلسلے میں لیٹر آف کریڈٹ دینے سے انکار
اچھوتے آئیڈیے کی مدد سے ایک بے قیمت کچرے کو لگڑری آرٹ کے نمونے میں بدلنے کا فن
2022 میں سوشل میڈیا ایپ کی مقبولیت میں غیرمعمولی اضافہ
اغوا برائے تاوان کے الزام میں سی ٹی ڈی افسر کا ڈرائیور گرفتار
معاشی غیریقینی کے باوجود:انڈس موٹرز نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 12 لاکھ تک اضافہ کردیا

کیس میں شریک ملزمان عامر محمود کیانی، سیف اللہ نیازی سمیت دیگر ملزمان عدالت کے روبرو پیش ہوئے، دوران سماعت عمران خان کے وکیل کی جانب سے ان کی طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔ عمران خان کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 3 جنوری کو عمران خان کا چیک اَپ ہوا، ڈاکٹرز نے مزید 2 ہفتے بیڈ ریسٹ کا کہا ہے، ایف آئی اے کو بھی کہا ہے تفتیش کرنی ہے تو زمان پارک آسکتے ہیں۔
تحریر جاری ہے‎

Leave a reply