پشاور جلسے میں سرکاری وسائل کا استعمال،عمران خان اور وزیراعلی کے پی کے کی الیکشن کمیشن طلبی

پشاور کے حلقہ این اے 31 میں ضمنی الیکشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان اور اہم عہدوں پر فائز شخصیات کو وضاحت کیلئے پشاور طلب کر لیا.

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسرپشاور شہاب الدین نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نیازی کو طلبی کا نوٹس جاری کیا ہے ،نوٹس کے مطابق کزشتہ روز پشاور کے جلسہ میں سرکاری وسائل استعمال کئے گئے جبکہ جلسہ میں وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان سمیت اہم عہدوں پر فائز شخصیات نے شرکت بھی کی.

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسرپشاور شہاب الدین نے نوٹس میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان 9 ستمبر کی صبح خود یا بذریعہ وکیل ملک پلازہ کوہاٹ روڈ پشاور میں واقع دفتر پیش ہو کر وضاحت بیان کریں.

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسرپشاورنے پی ٹی آئیکے کزشتہ روز منعقد ہونے والے جلسے میں شرکت کرنے پر وزیراعلی کے پی کے محمود خان ،وزیر خزانہ تیمور جھگڑا،وزیر ماحولیات اشتیاق ارمڑ،وزیر محنت شوکت علی یوسفزئی،وزیر برائے اعلی تعلیم کامران خان بنگش،وزیر زکواۃ انور زیب خان،وزیر ریلیف محمد اقبال ،وزیراعلی کے مشیر خلیق الرحمان،اور معاون خصوصی برائے وزیراعلی وزیر زادہ،کو بھی خود یا وکیل کے ذریعے 9 ستمبر کی صبح 10 بجے اپنے دفتر وضاحت کیلئے طلب کیا ہے.

Comments are closed.