عمران خان کو جیل میں کھانے کے ذریعے زہر دیا جا سکتا ہے،بشریٰ بی بی

ملاوٹ زدہ خوراک شوہر کی زندگی کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے
0
37
bushra imran

عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے جیل میں عمران خان کی سیکورٹی اور تحفظ کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا

بشریٰ بی بی نے لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ خدشہ ہے کہ عمران خان کو جیل میں کھانے کے ذریعے زہر دیا جا سکتا ہے گھر کے کھانے کی اجازت نہیں دی گئی جیسا کہ ماضی میں قیدیوں کو سہولت دی گئی ذمہ دار میڈیکل افسر کے ذریعے خالص خوراک کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ملاوٹ زدہ خوراک شوہر کی زندگی کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے

بشری بی بی کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ میرے شوہر کو جیل مینوئل کے مطابق وہ سہولیات بھی نہیں دی جا رہیں جس کے وہ حقدار ہیں جیل میں سہولیات کی فراہمی سے متعلق عدالتی حکم پر عمل درآمد کرایا جائے میرے شوہر کے ساتھ جیل میں غیر انسانی سلوک آئین کے آرٹیکل 9 اور14 کی خلاف ورزی ہے عمران خان کو جیل میں واک اور ایکرسائز کی سہولت فراہم کی جائے ".

واضح رہے کہ عمران خان سائفر کیس میں جیل میں جوڈیشیل ریمانڈ پر ہیں، عمران خان کو اٹک جیل سے اڈیالہ جیل شفٹ کر دیا گیا ہے، سائفر کیس میں عمران خان کو عدالت نے چار اکتوبر کو طلب کر لیا ہے، ایف آئی اے نے سائفر کیس میں چالان جمع کروا دیا ہے،

امریکہ کے خلاف تحریک چلانے والی پی ٹی آئی اب عمران خان کی رہائی کے لئے امریکہ سے ہی مدد مانگ لی

 اسد عمر نے سائفر کے معاملے پر ایف آئی اے میں پیش ہونے کا اعلان کیا 

ریاستِ پاکستان کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی سازش بے نقاب, اپنے ہی پرنسپل سیکرٹری نے سازشی بیانیہ زمیں بوس کردیا

اعظم خان نےعمران خان پرقیامت برپا کردی ،سارے راز اگل دیئے،خان کا بچنا مشکل

جیل اسی کو کہتے ہیں جہاں سہولیات نہیں ہوتیں،

چیئرمین پی ٹی آئی پر ایک مزید مقدمہ درج کر لیا گیا

نشہ آور اشیاء چیئرمین پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں پہلی لڑائی کی وجہ بنی،

Leave a reply